پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج پیر کی شام رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران شہباز شریف ملاقات کی

پڑھیں:

فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے: ایرانی سپریم لیڈر

فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے: ایرانی سپریم لیڈر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز

تہران(آئی پی ایس) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسئلہ فلسطین پرپاکستان کے مؤقف کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کو مل کر صیہونی حکومت کو غزہ میں جرائم سے روکنا چاہئے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کامؤقف نہایت قابل ستائش ہے، اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کیلئے مسلم ممالک کو ہمیشہ ترغیبات رہی ہیں تاہم ان ترغیبات سے پاکستان کبھی متاثرنہیں ہوا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ بعض مسلم ممالک صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، باہمی تعاون کے ذریعے ایران اور پاکستان مسلم دنیا میں اہم اور پراثر کردار ادا کرسکتے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو موجودہ غلط سمت سے ہٹا کر اس کی سمت درست کی جاسکتی ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ مسلم دنیا کے مستقبل سے پرامید ہیں اورکئی ایسی پیشرفت ہوئی ہیں جو اس امید کو تقویت پہنچاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے پاک بھارت تنازع میں کمی پر اطمینان کااظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں اقوام کے درمیان تنازعات کا حل نکالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب جنگوں کے حامی دنیا بھر میں تنازعات اور تقسیم پھیلانے کی کوشش میں ہیں، مسلم دنیا میں سلامتی اور تحفظ کا اہم ذریعہ مسلم اقوام کے درمیان اتحاد اور تعلقات کی مضبوطی میں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نےاس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ذریعے اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کو پھر سے فعال کیا جانا چاہئے۔

پاک ایران تعلقات کے تاریخی تناظر میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مستقل گرمجوشی رہی ہے اور یہ ہمیشہ برادرانہ رہے ہیں، عراق جنگ میں بھی پاکستان کا موقف اس برادرانہ رشتہ کی سند رہا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای سے تہران میں کی گئی ملاقات کے موقع میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی موجود تھے جبکہ پاکستان کےوفد میں فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان عالمی برادری مودی کے نفرت انگیز اور پرتشدد بیانات کا نوٹس لے: پاکستان پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف امریکا اور حماس غزہ میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے، اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم سینیٹر ایمل ولی نے جرگے کے حکم پر چیئرمین پی ٹی اے کی معذرت قبول کرلی اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، عطا اللہ تارڑ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا اہم دورہ ایران
  • فلسطین پر پاکستان کا موقف نہایت قابل ستائش ہے.آیت اللہ خامنہ ای
  • فلسطین پر پاکستان کا مؤقف نہایت قابل ستائش ہے: ایرانی سپریم لیڈر
  • تہران، رہبر انقلاب اسلامی سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات
  • ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر
  • شہباز شریف کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے ایران پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر