وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے تہران پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورے مکمل کرکے تہران پہنچ گئے۔ ترک وزیر دفاع یشار گیولر، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید اور دیگر نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو رخصت کیا۔وزیر اعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی تہران میں اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، محسن نقوی تہران میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے وفد کو جوائن کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا وفد آذربائیجان اور تاجکستان بھی جائے گا، وزیراعظم تاجکستان میں ’گلیشئرز کانفرنس‘ میں بھی شرکت کریں گے.
یاد رہے کہ پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر حملے اور بعد ازاں بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان میں دراندازی کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔اس جنگ کے دوران ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان نے پاکستان کے دفاع کے حق کی کھل کر حمایت کی. ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے کھلی حمایت کے بعد بھارت میں ان دونوں ممالک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔