بھارت ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے راستہ ہموار کرے، ڈی ایف پی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ترجمان ڈی ایف پی کا کہنا ہے کہ تنازعہ کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی بات چیت میں تینوں فریقوں پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کا ہونا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی ) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بااثر عالمی حکومتوں خاص طور پر امریکہ کی جانب سے کردار اس مسئلے کے منصفانہ اور دیرپا حل کی راہ ہموار کر سکتا ہے جو دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کی بنیادی سبب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی بات چیت میں تینوں فریقوں پاکستان، بھارت اور کشمیریوں کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کا پاس و لحاظ رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور باعزت حل کے لیے بات چیت کی حمایت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام طویل عرصے سے جاری تنازعہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت ضد اور ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرے اور کشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت تمام مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے طویل عرصے سے تعطل کا شکار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرے۔ ترجمان نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنازعہ کشمیر کے کے حل کیلئے ڈی ایف پی کہا کہ
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، 13جولائی1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پوسٹر چسپاں
مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند حریت رہنماﺅں کی تصاویر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 13 جولائی 1931ء کے شہداء اور حق و انصاف کے حصول کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری ہر سال 13جولائی کو ”یوم شہدائے کشمیر“ مناتے ہیں۔ یہ دن ان 22 کشمیریوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہیں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 1931ء میں سنٹرل جیل سرینگر کے باہر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند حریت رہنماﺅں کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے”کشمیری اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بھارتی تسلط سے ضرور آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔“ پوسٹروں کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 13جولائی بروز اتوار بھرپور ہڑتال کر کے عالمی برادری کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ پوسٹروں کے ذریعے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور امن پسند ممالک سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔ پوسٹرز سماجی رابطوں کی سائٹوں ایکس، فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ”یوم شہدائے کشمیر“ پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال اور مزار شہداء نقشبند صاحب سرینگر کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔