فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے تہران میں ملاقات کی ۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے اہم شعبہ جات پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی تعاون کے فروغ، پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی نظام کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سرحدی علاقوں کو تجارتی اور معاشی مراکز میں بدلنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وزیر اعظم کے ہمراہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای، صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات، قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیر اعظم شہباز شریف نے دوحہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات ہنگامی عرب اسلامک سمٹ کے موقع پر ہوئی۔
اس موقع پر ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے قطر سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران سے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ سمٹ نے اسرائیل کو واضح اور متحد پیغام دیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے فلسطین پر مؤقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔