حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں، جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو آج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو اج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے امت مسلمہ سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، بالخصوص اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں کی آزادی و خودمختاری پر ذرہ برابر آنچ نہ آنے دے اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کرائے، صحافتی برادری نے انڈیا کی بزدلانہ حرکت کے واقعہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا جس پر انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری پاکستانی قوم بشمول جے یو ائی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جو دنیا کی بہادر فوج ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کے دوران کیا۔
مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ ٹورز آپریٹرز نے اربوں ریال سعودی حکومت کو جمع کرا رکھے ہیں اسی لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر عازمین حج کا مسئلہ حل کرائے، انہوں نے کہا کہ حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں۔ قائد مولانا فضل الرحمن تمام معاملات کے حوالے سے مسائل کے حل کے سلسلے میں دن رات جدوجہد کر رہے ہیں، پہلے بھی 26 ویں ترمیم کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا جو پوری قوم جانتی ہے، انشاء اللہ اب بھی مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مودی حکومت کو جھٹکا، امریکا نے تجارتی رعایت واپس لے لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئی پالیسی کے تحت بھارت کو بھی امریکی منڈی تک رسائی کے لیے 10 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور ہم ڈالر کو چیلنج کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے چونکہ بھارت برکس کا حصہ ہے، اس لیے نئی ٹیرف پالیسی کا اطلاق اس پر بھی ہو گا۔
ٹرمپ کے اس اعلان سے عالمی سطح پر تجارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جب کہ بھارت میں اس فیصلے پر تشویش پائی جا رہی ہے،اس اقدام سے بھارت کی برآمدات شدید متاثر ہوں گی اور امریکی منڈی میں بھارتی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی، جس کا اثر براہ راست بھارتی معیشت پر پڑے گا۔
مزید برآں یہ اقدام برکس ممالک کے درمیان اقتصادی ہم آہنگی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے اور مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے لیے بھی امریکی تجارتی پالیسی کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا۔