پاراچنار: اپر اور سینٹرل کرم کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاراچنار میں اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا۔
امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کی عمائدین نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیامِ امن کےلیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جارہے ہیں۔
پشاور پارا چنار میں امن معاہدے کیلئے گرینڈ جرگہ.
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں میں فریقین کے سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔
قبائلی عمائدین کے مطابق قیامِ امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: امن معاہدہ
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے
کراچی:صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری کے کراچی کے دورے کے دوران مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات متوقع ہے۔
صدر زرداری کے دورے کا مقصد مختلف امور پر تبادلہ خیال اور شہری و سیاسی حلقوں سے رابطہ قائم کرنا بتایا گیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران اہم ملاقاتوں اور مشاورت کے سیشنز بھی شامل ہو سکتے ہیں۔