پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
پاراچنار (سب نیوز) اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پا گیا۔امن معاہدے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور فریقین کے قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا ہے فریقین کے مابین امن معاہدہ خوش آئند اقدام ہے، قیام امن کے لیے ضلع کرم میں یہ تیسرا امن معاہدہ ہے، مزید معاہدے کیے جا رہے ہیں۔قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ قیام امن میں حکومت کا ساتھ دیں گے اور بھرپور تعاون کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف تنازعات پر جھگڑوں میں فریقین کے سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی بھارت 24 کروڑ عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم پاک، بھارت جنگ بندی باعث اطمینان، خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے،ترک صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے مابین امن معاہدہ
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔