ڈاکوکرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
ڈاکو نے قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پرس چھیننے کی واردات ہوئی۔
ڈاکو حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا،اہلخانہ کے مطابق پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے،حسن علی کے بھائی نے بھی والدہ کیساتھ پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے ابھی تک واقعہ بارے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ واقعہ کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: حسن علی کی والدہ
پڑھیں:
کراچی، کلفٹن میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
کراچی:شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہروز علی کے مطابق پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی جس کے دوران ایک ملزم زخمی ہو گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت یاسر خان کے نام سے کی گئی ہے اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کا ایک ساتھی ادریس پولیس کارروائی کے دوران موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس اس وقت ادریس کی تلاش میں ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
زخمی ملزم یاسر خان سے پولیس نے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔