ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آمد عیدالاضحی تک جاری رہے گی اور منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی میں چند دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم کراچی کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں تاحال ساتویں آسمان پر ہیں، جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد پریشانی میں مبتلا ہے۔ مویشی دوست منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانور پہنچ چکے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک 50 ہزار سے زائد چھوٹے اور بڑے جانور فروخت ہو چکے ہیں تاہم جانوروں کی قیمتیں عام خریدار کی پہنچ سے باہر نظر آ رہی ہیں۔ منڈی میں ایک چھوٹی بچھیا کی قیمت 2 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 3 سے 4 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ بڑے اور ہیوی جانوروں کی قیمتیں 5 لاکھ سے شروع ہو کر کئی لاکھ روپے تک جا رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی آسان نہیں رہی، قیمتیں سن کر دِل دہل جاتا ہے، منڈی کا چکر لگانا بھی اب ایک مشکل کام بن چکا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی کا کہنا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آمد عیدالاضحی تک جاری رہے گی اور منڈی میں تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ قربانی کی سنت ادا کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قربانی کے جانوروں کی جانوروں کی قیمتیں مویشی منڈی منڈی میں کے لیے

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی، بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں اور مشرقِ وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جو مئی کے بعد پہلی مرتبہ اس نفسیاتی حد سے اوپر پہنچی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر خطے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھی تو عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے باعث خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

رپورٹس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یمن کے ایران نواز حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملے ہیں۔ بحیرہ احمر اور باب المندب دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتے ہیں، جہاں سے یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا حوثیوں کے ساتھ ساتھ ایران کو بھی ذمہ دار سمجھتا ہے، کیونکہ ان کے بقول حوثی تہران کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بحیرہ احمر میں جہاز رانی پر حملے جاری رہے تو امریکا حوثیوں اور ایران دونوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہتی ہیں تو دنیا بھر میں پیٹرول، ڈیزل، بجلی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عالمی مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

ماہرین نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر کشیدگی آبنائے ہرمز تک پھیل گئی، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے، تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت، توانائی کی فراہمی اور بین الاقوامی تجارت پر مرتب ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ