کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکریٹری داخلہ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر کسی کا لعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔
ترجمان سیکریٹری داخلہ کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو ضرورت کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرنے کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت امن وامان کے لیے کسی شخص کو 90 روز کے لیے تحویل میں لیا جاسکے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہیں۔
عید اجتماعات کے دوران پنجاب ساؤنڈ سسٹمز ایکٹ 2015ء کا سختی سے نفاذ ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مویشی منڈیاں شہر کی حدود سے باہر منظور شدہ مقامات پر قائم کی جائیں۔متعین کردہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی فروخت ممنوع ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ صرف رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے اسکے علاوہ صوبہ بھر میں اسلحے کی نمائش اور سختی سے پابندی یقنی بنائی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قربانی کی کھالیں کرنے کی اجازت داخلہ پنجاب
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :