قربانی کی تصاویر شیئر کرنے میں احتیاط کریں، علیزے شاہ کا عیدالاضحیٰ کے حوالے سے جذباتی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پرقربانی کے جانوروں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر قربانی کی تصاویر شیئر کرنے میں احتیاط کی درخواست کی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علیزے شاہ نے لکھا کہ قربانی ایک سنت ہے اور ایک خوبصورت روایت ہے جو حضرت ابراہیمؑ کی اللہ کی رضا کے لیے مکمل اطاعت کی یاد دلاتی ہے لیکن اسلامی نقطہ نظر سے یہ بات بھی درست ہے کہ قربانی ہر ایک پر فرض نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار ہی قربانی کرنا کافی ہوتا ہے وہ بھی صرف اس وقت جب وہ مالی استطاعت رکھتے ہوں لیکن کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ مقدس عمل کچھ اور ہی بن گیا ہے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ ہر سال میں سڑکوں پر بہت سا خون اور جانوروں کی آنکھوں میں خوف اور درد دیکھتی ہوں اور میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، وہ بول نہیں سکتے لیکن محسوس کرتے ہیں بالکل ہماری طرح اور رشتے بھی بناتے ہیں۔ اور اسی مہربان خدا کی مخلوق ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب جانوروں کی تصاویر، لطیفے اور میمز سوشل میڈیا پر شیئر کیے جاتے ہیں تو یہ میرے لیے ذاتی طور پر بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ نیتیں اہم ہوتی ہیں، اور بہت سے لوگ اخلاص اور ادب کے ساتھ قربانی کرتے ہیں۔ میری یہ پوسٹ اس کے خلاف نہیں ہے۔ یہ بس ایک درخواست ہے کہ اس پر توجہ دینے کے بجائے کہ کتنے جانور قربان کیے اور وہ کتنے بڑے تھے کی جگہ ہمدردی اور عاجزی کے جذبے کو فروغ دے سکتے ہیں
یہ بھی پڑھیں: جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کی سڑکوں پر، قیمت صرف 50 لاکھ
میری بس یہی گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو براہ کرم آن لائن شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں حساسیت اختیار کریں۔ ہم میں سے کچھ لوگ ان سے گہرائی میں متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آن لائن تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالے سے احتیاط برتیں کیوں کہ ہم میں سے کچھ افراد اس سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ اسلام ہمیں رحم، شفقت اور عزت کا درس دیتا ہے۔ انسانوں کے لیے بھی اور جانوروں کے لیے بھی۔ یہی ہمارے پیارے نبی (ﷺ) کی سنت ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے، آپ اس سے اختلاف کرسکتے ہیں لیکن مجھے یہ بات کہنی تھی جو میرے دل پر بوجھ بنی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جانوروں کی قربانی علیزے شاہ عید قربان عیدالاضحیٰ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جانوروں کی قربانی علیزے شاہ عیدالاضحی علیزے شاہ کے لیے
پڑھیں:
بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔