Daily Mumtaz:
2025-09-18@21:24:57 GMT

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

دوشنبے:وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے۔
جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر دوشنبے پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسولزادہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ تاجک نائب وزیر خارجہ شریفزادہ فرخ حمدین بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دو روزہ دورہ تاجکستان میں وزیراعظم تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور تاجکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوگی۔
شہباز شریف پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم گلیشئرز کے تحفظ پر دوشنبے میں عالمی کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔

وزیراعظم شرکا کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ سے آگاہ کریں گے

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف کریں گے پر تاجک

پڑھیں:

وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کی   آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے