خلا سے پراسرار سگنل موصول، سائنسدان حیران
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
خلا کی اتھاہ گہریائیوں سے موصول ہونے والے مسلسل اور پر اسرار سگنلز نے سائنس دانوں کو دنگ کر دیا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خلائی مظہر کی یہ نئی قسم جائزے کے بعد مزید پر اسرار ہوگئی ہے۔
ASKAP J1832-0911 نامی ایک جِرمِ فلکی زمین سے 15 ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور ہر 44 منٹ کے وقفے سے دو منٹ تک مسلسل ریڈیو لہریں اور ایکس ریز بھیجتا ہے۔
خلا کے ایک مخصوص حصے سے آتے ان ریڈیو سگنلز کی نشان دہی ایک آسٹریلوی ٹیلی اسکوپ نے کی تھی۔ اتفاقاً ناسا کی چندرا ایکس رے تجربہ گاہ بھی خلا کے اس حصے کا مشاہدہ کر رہی تھی جس میں اس شے کے ایکس ریز اور ریڈیو پلسز خارج کرنے کے متعلق معلوم ہوا۔
ایسا پہلی بار ہے کہ ایل پی ٹی نامی پر اسرار اشیاء میں سے ایک کی ایکس ریز اور ریڈیو سگنلز بھیجنے کی نشان دہی کی گئی ہے۔
محققین کا اس شے کے متعلق کہنا تھا کہ یہ شے کچھ ایسی نہیں ہے جس کا پہلے کبھی مشاہدہ ہو چکا ہو اور یہ کوئی نہ معلوم قسم کی شے یا یہاں تک کہ نئی قسم کی طبعیات (فزکس) ہو۔
ایل پی ٹیز (لانگ-پیریڈ ٹرانزیئنٹ) سب سے پہلے 2022 میں دریافت ہوئے تھے اور اس کے بعد سے محققین 10 ایل پی ٹیز دریافت کر چکے ہیں۔ یہ اجرام منٹوں یا گھنٹوں کے وقفوں سے ریڈیو پلسز کی مسلسل پوچھاڑ کرتے رہتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج
ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی پراسرار موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ سمیرا کی بہن فریاد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں سابق شوہر اور اس کا قریبی دوست نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق دونوں افراد پر الزام ہے کہ وہ سمیرا پر مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کرتے تھے، ذہنی اور جسمانی تشدد کے نتیجے میں سمیرا کی موت واقع ہوئی۔دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔