بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 5 دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔
لورالائی میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ۔ یہ دہشتگرد این 70 کے قریب ہونے والے راراشم حملوں میں ملوث تھے، 30 بےگناہ شہریوں کے قاتل آج اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ
مارے گئے دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کیچ میں ایک اور دہشتگرد واصلِ جہنم کردیا۔
ہلاک ہونے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے، مارے جانے والے دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے 26 اگست کو قومی شاہراہ این 70 اور 18 فروری کو دہشت گردی کی کاروائیوں میں 13 معصوم شہریوں کو شہید کیا تھا ۔
کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا
پاکستانی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔