چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورے خطے کےلئے خوشحالی کا دروازہ بنے گا، سی پیک پاکستان کی معاشی تبدیلی اور علاقائی انضمام کا انجن ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سی پیک علاقائی فلیگ شپ منصوبہ ہے، احسن اقبال کی قیادت اور عزم قابل تعریف ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ آئندہ جے سی سی اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پرعزم ہیں، اب ہم منصوبہ بندی سے کارکردگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
پاک چین جے سی سی اجلاس جولائی 2025 میں ہوگا۔
کراچی میں سفاکی کی انتہا، سات ماہ کی معصوم بچی کی بالیاں نوچ کر اسے گٹر میں پھینک دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا
پڑھیں:
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔