وزیراعظم شہباز شریف اپنا چار ملکی دورہ مکمل کرکے تاجکستان سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکی، ایران، آذربائیجان کے بعد اپنے چار ملکی دورے کی آخری منزل تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

دوشنبے ائیرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

2روزہ دورۂ تاجکستان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک صدر امام علی رحمان سے دو طرفہ ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے تاجک صدر سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے گفتگو کی اور جنوبی ایشیائی خطے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران تاجکستان کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر تاجک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اس دورے میں گلیشیرز کے تحفظ پر دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وزیراعظم نے شرکا کو ماحولیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات اور ماحولیاتی تبدیلی سے تحفظ اور گلیشیرز کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کے حوالے سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہو گا۔وزیراعظم کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  •  وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ، اہم ملاقاتیں طے
  • وزیراعظم شہبازشریف آج سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ