بلوچستان کی اخباری صنعت تباہی کے دہانے پر، ذمہ دار کون؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) لوچستان سے روزانہ شائع ہونے والے کل 122 اخبار حکومتی میڈیا لسٹ پر ہیں۔ صوبے سے 232 دیگر مقامی اخبارات جن میں ہفت روزہ اور ماہانہ میگزین بھی شامل ہیں، شائع ہوتے ہیں۔ ان مقامی اخبارات میں ایسے متعدد اخبارات بھی شامل ہیں جو پشتو، بلوچی، براہوی اور دیگر زبانوں میں شائع کیے جاتے ہیں۔
اخبارات کے حوالے سے حکومتی پالیسی بلوچستان میں عرصہ دراز سے تضادات کا شکار رہی ہے۔ صوبے میں معاشی عدم استحکام اور انڈسٹریز کی کمی کے باعث اخباری صنعت کی معیشت کا سب سے زیادہ انحصار سرکاری اشتہارات پر ہے۔
بلوچستان کے مقامی اخبارات حکومت سے ناراض کیوں ہیں؟بلوچستان کے مقامی اخبارات کی نمائندہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین کہتے ہیں حکومتی بے حسی کی وجہ سے صوبے میں اخباری صنعت دن بدن تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی ہے۔
(جاری ہے)
ڈویچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''صوبے میں حکومتی اشتہارات کی تقسیم کی پالیسی اس قدر تنازعات کا شکار ہے کہ متعلقہ محکموں میں کوئی سینئر عہدیدار اس معاملے میں خود کو جواب دہ نہیں سمجھتا۔ اخبارات کے لیے جو سالانہ بجٹ مختص کیا گیا ہے وہ صرف من پسند اخبارات کو ہی جاری کیا جاتا ہے۔‘‘
مرتضٰی ترین کے مطابق مقامی اخبارات کو معاشی طور پر غیر مستحکم کر کے قومی سطح پر بلوچستان کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ''بلوچستان سے شائع ہونے والے اخبارات کو دانستہ طور پر نظرانداز کیا جارہا ہے۔ صرف دیگر صوبوں سے شائع ہونے والے غیر مقامی اخبارات کو اشتہارات، مالی معاونت اور ادارہ جاتی سرپرستی باقاعدگی سے فراہم کی جاتی ہے۔ بلوچستان میں چونکہ اخباری صنعت کا سب سے زیادہ انحصار حکومتی اشتہارات پر ہے اسی لیے اس ضمن میں ادائیگیوں میں بھی ہمیشہ تاخیر کی جاتی ہے اور سرکاری ادارے واضح جانبداری دکھا رہے ہیں۔
ہمیں اس حد تک مجبور کیا گیا ہے کہ اگر یہ حالات بہتر نہیں بنائے گئے تو ہمارے پانچ ہزار سے زائد ورکرز بے روزگار ہوجائیں گے۔‘‘مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کے دعویدار موجودہ حکومت نے حسب ضابطہ اخبارات سے متعلق اپنی پالیسی میں ہمیں تاحال کوئی نمائندگی بھی نہیں دی ہے اس لیے من پسند زاویوں سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔
اے پی این ایس اخباری صنعت کی تباہی کی ذمہ دار کس کو سمجھتی ہے؟پاکستان میں اخبارات کی سب سے بڑی تنظیم، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی بلوچستان کمیٹی کے چیئرمین، وسیم احمد کہتے ہیں کہ بلوچستان میں اخباری صنعت کو تباہی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''بلوچستان کے اخبارات مالی دباؤ کے باعث اپنی اشاعت بند کرنے اور عملے میں کمی پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں۔ اس بحران سے صحافیوں سمیت، پرنٹنگ پریس ورکرز اور دیگر معاون عملے کے ہزاروں ورکرز کے بے روزگار ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوا ہے۔ یہ مسئلہ صرف معاشی نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
اخبارات کو دباؤ میں لا کر آزادی صحافت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔‘‘وسیم احمد کا کہنا تھا کہ مقامی اخبارات کا استحصال عوام کی معلومات تک رسائی کے قانون کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے: ''بلوچستان پہلے ہی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ مقامی اخبارات کے ساتھ امتیازی سلوک بند ہونا چاہیے۔ اگر اس صنعت کو مصنوعی معاشی بحران سے نہیں نکالا گیا تو صنعت تباہ اور ہزاروں افراد روزگار سے محروم ہوجائیں گے۔
‘‘وسیم احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مقامی اخبارات کے لیے مختص بجٹ میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور صوبائی ایس ایس پبلسٹی کا بجٹ بھی سالانہ صرف آٹھ کروڑ روپے ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں اس ضمن میں سالانہ 10 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جاتی ہے۔
بلوچستان میں مقامی اخباری صنعت کے بحرانوں پر حکومتی موقف کیا ہے؟دوسری جانب، بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کہتے ہیں کہ اخباری صنعت سے متعلق معاملات کا حکومت جائزہ لے رہی ہے اور سرکاری اشتہارات کی پالیسی کسی ابہام کا شکار نہیں ہے۔
ڈویچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''بلوچستان میں اشتہارات کے حوالے سے حکومتی پالیسی میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ مختلف پروپوزلز پیش کیے گئے ہیں جن میں پی پیپرا رولز کی تجویز بھی شامل ہے لیکن اس پر عمل درآمد اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت کے لیے چھوٹے اور بڑے اخبارات کی کوئی تفریق نہیں۔ صوبائی حکومت نے آزادی صحافت کے فروغ کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔
‘‘شاہد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مقامی اخبارات کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال کی بہتری پر ہر ممکن توجہ دی جائے گی۔
کوئٹہ میں مقیم سینئر صحافی سید گلزار شاہ کہتے ہیں کہ بلوچستان کے مقامی اخبارات صرف مالی بحرانوں تک محدود نہیں بلکہ اس کے پیچھے ایک منظم حکومتی پالیسی بھی عمل پیرا دکھائی دیتی ہے: ''بلوچستان کی مقامی صحافت اس پسماندہ خطے کی سب سے اہم آواز ہے۔
اس آواز کو دبانا دراصل صوبے کے عوام کو قومی مکالمے سے باہر رکھنے کے مترادف ہے۔ جب مقامی مسائل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بدعنوانی اور ترقیاتی ناکامیاں رپورٹ نہیں کی جائیں گی تو فائدہ صرف ایسے عناصر کو پہنچے گا جو ہمیشہ اخبارات کو سیلف سنسرشپ پر مجبور کرتے رہے ہیں۔ غیر اعلانیہ سنسرشپ صوبے میں ادارتی خودمختاری پر بھی ایک حملہ ہے۔‘‘گلزار شاہ کے مطابق صوبائی حکومت کو بلوچستان میں اخباری صنعت کو تباہی سے بچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مقامی لوگوں کی معلومات تک رسائی کا یہ حق متاثر نہ ہو۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بلوچستان کے مقامی اخبارات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کہ بلوچستان اخبارات کے اخبارات کو کہتے ہیں انہوں نے کا شکار رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے دیا
پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون کے والدین کی طرف سے آنے والے بیان کو قرآن و سنت اور پاکستان کے آئین اور قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد ، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفا ق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، حکومت بلوچستان، بلوچستان کی عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ قتل کرنے والوں کے سہولت کاروں کے خلاف ایکشن لیں۔
بیان میں کہا گیاکہ والدین کا یہ بیان قرآن و سنت کے احکامات اور پاکستان کے آئین اور دستور کے خلاف ہے اور اسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے، شریعت اسلامیہ یہ حکم دیتی ہے کہ اگر کسی ظلم میں کوئی بھی قریبی عزیز بھی شامل ہو تو اس کو بھی سزا ملنی چاہیے۔
یہ بھی پرھیں: بلوچستان میں قتل خاتون کی والدہ کا تہلکہ خیز بیان، کیس کا رخ ہی موڑ دیا
اس میں مزید کہا گیا کہ والدین کے بیان میں یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ خاتون کے قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی جو کہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور اس حوالے سے مکمل تحقیقات اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ذمہ داری ریاست پاکستان کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ بلوچستان میں قتل مرد،عورت کے والدین بھی قاتلوں کو معاف کرنا چاہیں تو یہ کسی صورت جائز نہیں، شریعت بھی اس طرح کے قاتلوں کو معافی کا حق نہیں دیتی، عورت کے والدین کو بھی اس قتل ناحق میں مجرم تصور کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان علماء کونسل کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ مقتولہ کی والدہ نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا یہ کوئی بے غیرتی نہیں تھی بلکہ بلوچ رسم و رواج کے مطابق کیا گیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بانو کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق سزا دی گئی، بلوچی معاشرتی جرگے کے ذریعے بانو کو سزا دی گئی، ہمارے لوگوں نے کوئی ناجائز فیصلہ نہیں کیا، ہم نے لڑکی کو قتل کرنے کا فیصلہ سردار شیر باز ساتکزئی کے ساتھ نہیں، بلکہ بلوچی جرگے میں کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں اپیل کرتی ہوں کہ سردار شیر باز ساتکزئی اور دیگر گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل خاتون اور مرد کو سرعام قتل کیا گیا تھا، واقعے کی ویڈیو 3 روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لینے لیا تھا اور متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔