Al Qamar Online:
2025-06-02@22:55:59 GMT

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 668روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3ہزار 356روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کی سطح پر آگئی سونے کی کی قیمت کی کمی

پڑھیں:

انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ،لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لوکل سگریٹ ساز کمپنیاں ملکی قوانین دھوئیں میں اڑانے لگیں۔لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ادارے سگریٹ تشہری قوانین پر عملدرآمد کروانے میں ناکام۔لوکل سگریٹ کمپنی کی جانب سے صارفین کو سگریٹ پیکٹ کی خریداری پر دبئی کا ریٹرن ٹکٹ کا انعام ۔

لوکل سگریٹ کمپنیز کی صارفین کو موٹرسائیکل، موبائل فون، کیش پرائز کی آفرز امتناع تمباکو قوانین 2002 کے سگریٹ تشہیر کے لیے تمام انعامات غیر قانونی ہیں۔وزارت صحت کے قوانین کے تحت صارفین کو سگریٹ، کیش پرائز، انعامات غیر قانونی ہے۔ملک بھر میں لوکل سگریٹ برانڈز انتہائی سستی داموں دستیاب ہیں۔حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت 162.25 روپے مقرر کر رکھی ہے۔

لوکل سگریٹ ساز کمپنیوں کے سگریٹ برانڈ 100 روپے سے 150 روپے میں دستیاب ہے۔مقامی سگریٹ کمپنیاں ٹیکس چوری کر کے سستے سگریٹ فروخت کرتی ہیں۔لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی بڑی مارکیٹ اندرون، پنجاب، سندھ ہیں۔مقامی ٹیکس چوری والے سگریٹ کی فروخت سے خزانے کو سالانہ اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔

مقامی سگریٹ کمپنیاں سستے سگریٹ اور غیر قانونی تشہیر کمپینوں سے نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی پر راغب کر رہی ہیں۔مقامی سگریٹ کمپنیوں کے مالکان سینٹ اور قومی اسمبلی کی وزارت صحت اور دوسری متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے ممبر ہیں۔ سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے حکومتی ادارے ان مقامی سگریٹ کمپنیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیتے۔ لوکل اور بین اللقوامی این جی آوز مقامی سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر مکمل خاموش ۔

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • گولڈمارکیٹس میں ہلچل،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، جانئے
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، آج بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 کا بڑا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سامنا ، 3 لاکھ 47 ہزار تک پہنچ گئی
  • دنیا کے امیر ترین افراد ایک عمارت میں سونا کیوں جمع کر رہے ہیں؟ مالیت بھی سامنے آگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • عوام کیلیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سیلنڈر کتنے روپے کا ہوگیا؟
  • انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ،لوکل سگریٹ ساز کمپنیز کی ملکی تشہیری قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری