کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ  اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ پچاس روپے سے 100 روپے مقرر کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق باقاعدہ طورپرآج (یکم جون) سے کردیا گیا۔

ذرائع  نے کہا کہ ان بسوں کے ذریعے روزانہ 90 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق سی ڈی اے مختلف کیٹیگریز کے لیے کرایوں میں رعایت کی نئی مجوزہ پالیسی جلد متعارف کرائے گا، مجوزہ پالیسی میں دفاتر میں کام کرنیوالوں، طالب علموں، بزرگ شہریوں کے لئے الگ الگ پیکجز دیے جائیں گے۔

ذرائع  نے کہا کہ مجوزہ رعائتی پیکجز یومیہ، ہفتہ وار، 15 روزہ اور ماہانہ بنیادوں پر بس کارڈز لینے والوں کے لیے ہونگے۔

ذرائع نے کہا کہ مجوزہ پیکجز پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے، مجوزہ روایتی پیکجز کا جلد نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرایوں میں نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو شیڈول پاک-افغان مذاکرات سے قبل ترکیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسحاق ڈار کی ترکیے آمد متوقع ہے، ذرائع نے بتایا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر اسحاق ڈار ترکی جائیں گے، پاک-افغان مذاکرات سے پہلے اسلام آباد میں اہم سفارتی مصروفیات جاری ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سائیڈ لائن سفارتی رابطوں کی فالو اپ میٹنگ ترکی میں ہوگی، غزہ کے مسئلے پر 8 وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس پاکستان کی شرکت کی تیاری مکمل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • پاک،افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیہ جائینگے
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید بھی سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • وزارت خارجہ اور سفارتی مشننز  میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ