اسلام آباد : میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں کے کرائے آج یکم جون سے بڑھا دئیے گئے ہیں، اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔سی ڈی اے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ انتظامی اور مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد میٹرو بس کرایوں میں اضافے کی خبریں آئی تھیں تاہم بعد میں اس کی تردید جاری کر دی گئی تھی ، کرایوں میں اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرایوں میں
پڑھیں:
نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
ویب ڈیسک: نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کر دیا۔
نیپرا نے حیدرآبادالیکٹرک سپلائی کمپنی پر یہ جرمانہ فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی تباہ کاریاں40فٹ لمبا اژدھا بھی نکل آیا
نیپرا نے فیڈر نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ سے منع کر رکھا ہے جس کے باعث 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ حیسکو پر 4 اپریل2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا