گوہاٹی : بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، حکام نے ہفتے کو تصدیق کی۔

آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ASDMA) کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔ ریاست کے 12 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کیونکہ تین دن سے مسلسل بارش کے باعث متعدد شہری علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔

گوہاٹی شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں کئی علاقوں میں بجلی منقطع کر دی گئی ہے تاکہ کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچا جا سکے۔ سیکڑوں خاندان اپنے گھروں سے نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر جا چکے ہیں۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ حکومت نے ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور چاول پر مشتمل امدادی خوراک روانہ کر دی گئی ہے۔

بھارت میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون کا موسم شدید گرم موسم سے نجات تو دلاتا ہے، لیکن ساتھ ہی تباہی، سیلاب اور ہلاکتیں بھی لاتا ہے۔ برہم پتر ندی اور اس کی معاون ندیاں اپنی حدود سے باہر آ گئی ہیں، جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے مون سون کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، اگرچہ ابھی سائنسدان مکمل طور پر اس کا اندازہ نہیں لگا سکے کہ گرمی میں اضافے سے مون سون پر کیا اثرات پڑ رہے ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی

طاقتور سمندری طوفان میلیسا نے جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ٹکرانے والے طوفان نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔

متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ 90 فیصد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔

ان تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔

اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے کے پانی اور خوراک کا فقدان ہے۔

زیادہ تر علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے تاہم ریسکیو مشینری کی عدم دستیابی اور دور دراز علاقے ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

سمندری طوفان میلیسا اپنی تمام تر ہلاکت خیزی کے بعد اب کیریبین سے گزر گیا ہے اور اب اس کی رفتار اور شدت میں بھی کمی آچکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • ویتنام: بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں میں اضافہ‘ 11 افراد لاپتا
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں
  • سمندری طوفان ملیسا کی تباہ کاریاں جاری؛ ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں