میری ٹائم وزیر نے بلیو اکانومی کو فروغ دینے کا عزم کیا۔بحری امور کے وزیر محمد جنید انور چوہدری نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔کراچی میں پاکستان بزنس کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے بحری ترقی کو پائیداری کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

 

اشتہار

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزارت داخلہ ڈھاکہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سیکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں. آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے.بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی،منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔اس کے ساتھ ہی پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی. پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح وفد جلدسیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
  • غیررسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں: وزیر اعظم شہباز شریف
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کا ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور
  • تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ماہرین
  • پائیدار ترقی محض خواب نہیں بلکہ بہتر مستقبل کا وعدہ ہے، گوتیرش
  • چین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت  کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ
  • پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، کراچی میں ایکوا کلچر پارک کے قیام کا منصوبہ
  • سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق