ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ڈیرہ غازی خان(نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے، جن کے پاس موجود اسلحہ برآمد ہوا تاہم سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری پیش قدمی کی اور علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ خوارجی دہشت گرد بھاری اسلحے کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے مگر پنجاب پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی بھرپور کارروائی میں 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے دیگر دہشت گرد جھاڑیوں اور ٹیلوں کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، پولیس نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے، علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن جاری ہے اور پولیس نے دیگر شرپسند عناصر بھی جلد از جلد انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر نگرانی ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چار خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعظم
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس کی تعریف کی اور پولیس افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کی پزیرائی کی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب کارروائی پر پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بہادری کو سراہا۔
آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، فورسز کی کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہے، ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔
صدر مملکت نے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔
پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے، وزیر داخلہ
ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں، پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔
مزیدپڑھیں:سمبڑیال ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے دھاندلی کا الزام عائد کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے ڈیرہ غازی خان میں ترجمان پنجاب پولیس دہشت گردوں کے خلاف خوارجی دہشت گردوں کامیاب کارروائی کے مکمل خاتمے تک خوارجی دہشت گرد نے کہا کہ پر پولیس پولیس نے پولیس کی پولیس کو
پڑھیں:
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حمے میں 5 جوان شہید ہوئے جس کے بعد جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 جوان جامِ شہادت نوش کرگئے، شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔ فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے، سکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی، شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ میں فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف 2 کارروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گرد مارے گئے، لکی مروت میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جب کہ بنوں میں ہونے والی دوسری کارروائی میں 17 دہشت گرد مارے گئے، ان آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی مؤثر انداز میں نشانہ بنائے گئے۔