UrduPoint:
2025-07-23@22:34:10 GMT

امریکی ریاست کولوراڈو میں بم حملے میں چھ افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

امریکی ریاست کولوراڈو میں بم حملے میں چھ افراد زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) ریاستی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ کولوراڈو کے بولڈر، میں ایک آؤٹ ڈور مال میں حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

یہ حملہ پرل اسٹریٹ کے مال میں ہوا جو سیاحوں اور کالج کے طلباء میں کافی مقبول ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے کہا کہ "ہدف بنائے گئے دہشت گردانہ حملے" کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازم فائرنگ میں ہلاک

پٹیل نے ایکس پر کہا، "ہم بولڈر، کولوراڈو میں ہدف بنائے گئے دہشت گردانہ حملے سے باخبر ہیں اور اس کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمارے ایجنٹ اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے واقعہ پر موجود ہیں، اور مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی ہم اپ ڈیٹس کا اشتراک کریں گے۔

(جاری ہے)

"

انہوں نے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں جبکہ بولڈر پولیس نے کہا کہ اس حملے کے مقصد کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہے۔

مشتبہ شخص حراست میں

بعد ازاں، ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ مارک میکالک نے کہا، مشتبہ شخص کی شناخت 45 سالہ مرد کے طور پر ہوئی جس نے "آزاد فلسطین" کا نعرہ لگایا اور حملے میں آگ لگانے والے آلات کا استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیو اورلینز ٹرک حملے کے بعد لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل ٹرک دھماکہ

فوری طور پر اس پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے لیکن حکام نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ شخص "مکمل طور پر جوابدہ" ہے۔

میکالک نے بتایا کہ چھ افراد زخمی ہوئے، جن کی عمریں 67 سے 88 سال کے درمیان تھیں، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن حکام نے اس کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔

بولڈر پولیس چیف اسٹیفن ریڈفرن نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ کوئی اور اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں کافی یقین ہے کہ واحد مشتبہ شخص ہمارے پاس حراست میں ہے۔"

امریکہ میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں، روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حملے کی مذمت کی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں روبیو نے کہا، "ہم بولڈر میں ہدف بناکر کیے گئے دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔" ہمارے عظیم ملک میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ایک یہودی کارکن گروپ، اینٹی ڈیفامیشن لیگ نے ایکس پر کہا، حملہ اتوار کے "بولڈر رن فار دی لائیوز" کے موقع پر ہوا، جو کہ غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کو یاد رکھنے اور توجہ مبذول کرانے کے لیے یہودی برادری کا ہفتہ وار اجتماع تھا۔

امریکہ میں سال 2023 میں مسلم مخالف واقعات میں ریکارڈ اضافہ

سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شومر، جو ایک ممتاز یہودی ڈیموکریٹ ہیں، نے کہا کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ "یہ خوفناک ہے، اور یہ جاری نہیں رہ سکتا۔ ہمیں سامیت دشمنی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔"

یہ حملہ واشنگٹن میں ایک یہودی عجائب گھر کے باہر اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے، جہاں ایک 31 سالہ مشتبہ شخص جس نے "آزاد فلسطین" کا نعرہ لگایا تھا، کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ "یہ بات ناقابل فہم ہے کہ یہودی کمیونٹی کو یہاں بولڈر میں ایک اور دہشت گردانہ حملے کا سامنا ہے۔"

نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے بھی اس حملے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "یہودیوں کے خلاف دہشت گردی غزہ کی سرحد پر نہیں رکی، یہ آگ امریکہ کی سڑکوں تک پھیل گئی ہے۔"

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی

کراچی:

شہر قائد ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں دو نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔

بلدیہ رئیس گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 35 سالہ صادق زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، تاہم موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 9 عزیز بھٹی پارک کے قریب فائرنگ سے 65 سالہ شیر غنی زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عزیز بھٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں سراج الاسلام مسجد کے قریب فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا حمزہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ حمزہ فائرنگ کی زد میں آگیا اور گولی اس کی ٹانگ پر لگی۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں ساڑھے چھ نمبر چراغ الاسلام مسجد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار کاشف اور راہگیر 15 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او رضوان قریشی کے مطابق ڈاکو لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں، سرفراز بگٹی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار
  • بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
  • قلات سکیورٹ: فورسز کا آپریشن ، ھارتی حمایت یا فتہ 8دہشتگر دہلاک : بنون میں 2پولیس چوکیوں پر حملے ناکام 
  • واشنگٹن ایرانی جوہری منصوبے کو مکمل تباہ کرنے سے قاصر ہے، سابق امریکی وزیر دفاع