سپریم کورٹ نے ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کی کمیٹی کی تشکیل نو کردی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ماحولیاتی انصاف کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس شفیع صدیقی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ماحولیاتی انصاف کے فروغ کے لیے اس نو تشکیل کردہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سپریم کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس جواد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عامر نواز رانا شامل ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد نعیم بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے، اس ضمن میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے جسٹس کورٹ کے جسٹس سپریم کورٹ
پڑھیں:
پانامہ کیس فیصلے سے متعلق مبینہ آڈیو لیک معاملہ پر کمشن تشکیل دینے کی درخواست خارج
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کی عدالت نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق 2021 کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملہ پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر صلاح الدین کی درخواست پر سماعت کیدوران عدالت کی جانب سے کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نیعدم پیروی کی بنا پر درخواست خارج کردی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی 2021 میں مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی،مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے،سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔