جاپان میں مشہور آر پار دِکھنے والا گھر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جاپان میں ایک آر پار دکھنے والا ٹرانسپیرنٹ گھر موجود ہے جسے "House NA" کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ منفرد اور شفاف گھر ٹوکیو، جاپان میں واقع ہے جسے مقامی تعمیرانی کمپنی سو دوجیموتو ارکیٹیکٹ نے 2011 میں مکمل کیا تھا۔ اس گھر کے مواد میں صرف شیشے کی دیواریں اور اسٹیل کا فریم شامل کیا گیا ہے۔
اس کی زیادہ تر دیواریں شیشے کی ہیں جس کی وجہ سے اس گھر کے اندر باہر سب کچھ واضح نظر آتا ہے۔ یہ تین منزلہ عمارت ہے جو چھوٹے پلیٹ فارمز اور کھلی جگہوں کا مجموعہ ہے۔
مزید برآں اس میں کوئی روایتی کمرا نہیں ہے بلکہ پورا گھر چھوٹے پلیٹ فارمز اور زونز پر مشتمل ہے۔ اس میں ہر طرف سے سورج کی روشنی آتی ہے جس سے گھر دن میں خوب روشن رہتا ہے۔
معمار کمپنی سو فوجیمیوتو کے مطابق یہ گھر لوگوں کو ان کے ارد گرد کی جگہوں سے جوڑتا ہے اور ان کے طرزِ زندگی کو شفافیت اور کھلے پن کے ساتھ ہم آہنگ بناتا ہے۔
تاہم ظاہر ہے کہ اس گھر میں پرائیویسی ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس سے نمٹنے کیلئے کچھ شیشوں پر پردے یا بلائنڈز موجود ہیں۔ اس گھر کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یہ رہائش سے زیادہ ایک آرٹ پراجیکٹ ہو جس میں رہنے والوں کو "کھلی دنیا" کا تجربہ ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اس گھر
پڑھیں:
سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے
پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے۔
یہ افسوسناک خبر احمد شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔
عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔
پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ سے بھی ان کے انتقال کی خبر دی گئی، تاہم موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
https://www.facebook.com/share/p/163hfwxr4g/
واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی، تاہم ان کے انتقال کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ اچانک وفات کی یہ خبر احمد شاہ کے خاندان کے ساتھ ساتھ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کے لیے بھی صدمے کا باعث بنی ہے۔