وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعیطلات 6 جون سے 9 جون تک ہوں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
کراچی:سندھ حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے کراچی کے 25 ٹاؤنز میں شہری سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کر دیا۔
صوبائی حکومت نے جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی۔
پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔
تمام ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو فیس ختم کرنے اور فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ محکمہ بلدیات کی ہدایت پر پارکنگ فیس ختم کرنے کی باضابطہ مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔
غیر قانونی طور پر شہریوں سے پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شہریوں کو مفت پارکنگ سہولت دینا ترجیح ہے اور کے ایم سی اب مالی طور پر مستحکم ہے۔ شہر کی مرکزی 46 سڑکوں پر پارکنگ مفت کر دی گئی اور بقیہ علاقوں میں بھی عمل جاری ہے۔