190 ملین پاؤنڈ کیس میں بڑی پیش رفت ، نیب نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی سزاکیخلاف اپیلوں پر پیروی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی سزاکیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے نیب کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
نیب نے پانچ اسپیشل پراسیکیوٹرز کو کیسز کی پیروی کے لیے تعینات کر دیا ہے ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نیب کی لیگل ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
عرفان احمدبھولا، سہیل عارف ، رافع مقصود، یاسر سلیم رانالیگل ٹیم کاحصہ ہوں گے، پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادرشاہ نے چیئرمین نیب کی منظوری سے ٹیم تشکیل دی۔
ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی امور کی پیروی کرے گی۔
واضح رہے قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 5 جون کو سماعت کرے گا۔
مزید پڑھیں : کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کے حصول میں آسانی کردی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ٹیم تشکیل
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید :