پنجاب میں سی سی ڈی کیلئےنئی گاڑیوں کی ڈیمانڈ، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سمری پر اعتراض لگا دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
آئی جی پنجاب کی کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کیلئے تین سو سے زائد نئی گاڑیوں کی ڈیمانڈ پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اعتراض لگا کر سمری روک دی۔
سی سی ڈی پولیس کے لیے گاڑیوں خریدنے کے معاملے پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی پنجاب کی سمری پر اعتراضات لگا دئیے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کیلئے اربوں روپے مالیت کی تین سو سے زائد گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فنانس ڈپارٹمنٹ نے گاڑیوں کی خریداری دو مرحلوں میں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے سمری جلد دوبارہ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائیگی، جس میں سی سی ڈی کیلئے آدھی گاڑیاں رواں مالی سال اور آدھی گاڑیاں آئندہ سال کے بجٹ میں خریدنے کیلئے ڈیمانڈ کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے سمری میں 13 کروڑ مالیت کی ایک لینڈ کروزر، 5 فورچونرز، 45 ڈبل کیبن، 19 بلٹ پروف سمیت دیگر گاڑیوں کی ڈیمانڈ کی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گاڑیوں کی ڈیمانڈ ا ئی جی پنجاب کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے کل پٹیشن دائر کی جائے گی جس کی نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد، میاں شبیر اسمٰعیل کریں گے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور اے-140 سے متصادم ہیں۔ یہ پٹیشن صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کرے گی۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ قانونی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔