سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حنا ارشد وڑائچ کی شاندار کامیابی پر کارکنوں کا جشن، آتش بازی، ہوائی فائرنگ بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد پیش کی گئی۔

اس سے قبل ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر پولنگ اسٹیشنز پر گہما گہمی رہی، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں جھگڑا بھی ہوا اور نعرے بازی بھی چلتی رہی، اس دوران دھاندلی کے الزامات بھی لگائے جاتے رہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ریٹرننگ آفس جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کرنے کے خلاف سمبڑیال چوک پر احتجاج کیا، پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔

پی پی اور پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے دھاندلی کا الزام لگایا ، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر نتائج تبدیل ہوئے تو یہ بدقسمتی ہو گی، ن لیگ ایک سیٹ کے لیے ایسا نہ کرے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز سے ہمارے نمائندوں کو نکالا گیا، پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پر تشدد کیا گیا۔

پی پی 52 کے الیکشن کے امیدواروں نے ووٹ ڈالنے سے پہلے ووٹروں کے لیے تگڑے ناشتے کا بندوبست کیا، نان، چھولے، پائے اور ٹھنڈی ٹھار لسی بھی پلائی۔

اس پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر ردعمل دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی پی پر الزام لگایا کہ 400 ووٹ لینے والی جماعت بھی دھاندلی کی شکایت کر رہی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ڈیل اور این آر او جیسے الفاظ کو بطور ہتھیار استعمال کرنے والا آج خود ڈیل تلاش کر رہا ہے۔

حلقے کی مجموعی صورتِحال
پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

ن لیگ کی امیدوار حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ آج میدان میں اترے تھے۔

حلقے میں 38 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار 725 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حنا ارشد وڑائچ پولنگ اسٹیشنز پی ٹی ا ئی کے پی پی 52

پڑھیں:

پی پی 52 سمبڑیال ضمنی الیکشن، حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن 2025ء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے، اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے، دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن 2025ء میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا، ریٹرننگ افسر نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ نون کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے 78 ہزار 702 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن 39 ہزار 18 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے 6 ہزار 832 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد شفاقت نے 4 ہزار 851 ووٹ حاصل کئے۔

واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ لیگی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے اپنی جیت کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا، جیت پر حنا ارشد وڑائچ کے گھر پر جشن کا سماں رہا، کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے امیدوار نے پی پی 52 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

راہنما پی ٹی آئی فاخر نشاط نے کہا ہے کہ پولنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی فارم 45 بنا لئے گئے، اس بار طریقہ واردات بدل دیا گیا اور فارم 45 اپنی مرضی کے بنائے گئے، دھاندلی کے یہ نتائج ہم تسلیم نہیں کریں گے، ہم قیادت کے ساتھ بیٹھ کر اگلا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ شواہد لانے پر صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ سٹیشنز کو بند کرنے کی خبر کو سراسر جھوٹ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیسا رہا؟فافن نے رپورٹ جاری کردی
  • سیالکوٹ، پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • پی پی 52 سمبڑیال ضمنی الیکشن، حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
  • سیالکوٹ حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی جیت پر انتخابی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ، خواجہ محمد آصف
  • پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم کرنے سے انکار
  • سمبڑیال: پی پی 52 ضمنی الیکشن، (ن) لیگ کی حنا ارشد کامیاب، الیکشن کمشنر نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے
  • پی پی 52 سمڑیال ضمنی الیکشن، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کی امیدوار آگے
  • پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن، نتائج آنا شروع
  • سیالکوٹ:حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن