پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔
لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون اور ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔
عمران خان لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کرسکی۔
لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
عدالت نے عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی اجازت دے دی
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں عدالتی حکم پر ٹیسٹ کرنے کے لیے دوپہر پونے ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں جبکہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ تھے۔
تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹسٹس کرنے تھے۔
تفتیشی ٹیم کے سربراہ آصف جاوید ڈی ایس پی کا غیررسمی گفتگو میں کہنا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تفتیشی ٹیم اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، ٹسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے اگے بڑھ پائے گا۔
واضح رہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے پولیس ٹیم پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے رجوع کر چکی ہے ، جس میں عمران خان تحریری طور پر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرانے سے انکار پر ٹیم بغیر کارروائی کے واپس روانہ ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے عمران خان سے تفتیش کرنی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی ا ئی ٹیسٹ کروانے لاہور پولیس تفتیشی ٹیم پولیس کی سے انکار کے لیے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے،استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کی پھرتیاں‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے پہنچ گئیں
  • سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
  • بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
  • اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش ، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار ، مریم نواز خان کا دعویٰ
  • عمران خان کا ایف آئی اے کوایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • ایکس اکاؤنٹ کی ہینڈلنگ کا معاملہ، عمران خان نے تفتیشی ٹیم سے تحریری سوالنامہ مانگ لیا
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاونٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کو اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار