جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اینرخ کلاسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان
وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے لکھا کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں، اور یہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے۔
انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اور مجھے اس سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے مستقبل اور فیملی کے لیے بہتر کیا ہے۔
اینرخ کلاسن نے لکھا کہ بحیثیت کرکٹر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی ہے۔ میرے سینے پر جنوبی افریقہ کا جو بیج لگا ہے کہ یہ میرے لیے، اور میرے کریئر کے دوران کا سب سے بڑا اعزاز رہے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں اپنے تمام چاہنے والوں اور ٹیم کے ارکان کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، اب مجھے موقع ملے گا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکوں۔
یہ بھی پڑھیں سری لنکا کے سابق کپتان انجلو میتھیوز کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے 6 ٹیسٹ، 60 ایک روزہ اور 58 ٹی20 میچوں کی جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان جنوبی افریقہ ریٹائرمنٹ کرکٹر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان جنوبی افریقہ ریٹائرمنٹ کرکٹر وی نیوز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ انٹرنیشنل کرکٹ سے اینرخ کلاسن نے جنوبی افریقہ میرے لیے کا اعلان
پڑھیں:
میرے اوررجب بٹ کے مسائل کے ذمہ دار فہد مصطفیٰ ہیں، کاشف ضمیر کا انکشاف
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء ) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں وہ اداکار فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں اور اس چیز کے ان کے پاس ثبوت ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کاشف ضمیر کا مزید کہنا تھا کہ جب رجب بٹ کے پاس پانچ ہزار بھی نہیں ہوتے تھے اور کوئی اس کی مدد نہیں کرتا تھا لیکن اس نے محنت کی اور وہ ماہانہ اچھے پیسے کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی وجہ سے میری لوگوں سے لڑائی بڑھ جاتی ہے اور اس کو جان بوجھ کر پھنسانے کی کوشش کی جائے تو میں اس کے لیے اسٹینڈ لوں گا کیونکہ وہ میرے دوست ہیں۔ کاشف ضمیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے مسائل میں فہد مصطفیٰ کی مداخلت کے ثبوت دیکھے ہیں، وہ شواہد کے بغیر کوئی بات نہیں کرتے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اٹھنے، بیٹھنے والے شخص نے ہی انہیں آڈیو سنائی جس کے بعد ہی انہیں یقین ہوا کہ ان کے ساتھ اور رجب بٹ کے ساتھ جو بھی مسائل ہو رہے ہیں، وہ فہد مصطفیٰ کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگرچہ فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر بات کی تھی اس نے کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن رجب بٹ نے ان کی بات پر رد عمل دیتے ہوئے بیان دیا لیکن میں فہد مصطفیٰ کو بھی کہوں گا کہ کسی کے پیچھے پڑنے سے پہلے حقائق دیکھیں۔ انہوں نے رجب بٹ کو بھی مشورہ دیا کہ کوئی ایسی بات نہ کریں جس سے دوسروں کو ان پر تنقید کرنے کا موقع ملے۔