Daily Ausaf:
2025-11-03@06:28:20 GMT

انا للہ و انا الیہ راجعون،معروف ٹک ٹاکر چل بسیں

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے خوبصورت علاقے چترال سے بتایا جاتا ہے، اور وہ حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے کافی مقبول ہو چکی تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثنا یوسف کو ان کے گھر آئے ایک مہمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گولیاں ماریں۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گولیاں لگنے کے باعث ثنا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ قریبی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گھر سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ کے جاننے والوں میں سے تھا اور اسے گھر میں بطور مہمان بلایا گیا تھا۔ واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مقتولہ کے اہل خانہ اور قریبی حلقے سے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر اس دلخراش واقعے پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ثنا یوسف کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور خواتین کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سائبرکرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پرخولہ چوہدری کو گزشتہ شب گرفتار کیا تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • باتھ روم میں بند بیٹے کی ویڈیو بنانے پر سوشل میڈیا صارفین برہم
  • سوشل میڈیا ہماری خودی کو کیسے بدل رہا ہے.