علی حیدر کاظمی وحدت یوتھ کراچی کے نئے ڈویژنل صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
صدائے عدل کنونشن کے شرکاء سے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی اور مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تبلیغات علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تیسرا سالانہ تنظیمی و تربیتی کنونشن بعنوان صدائے عدل کا انعقاد آئی آر سی لان بی میں کیا گیا، کنونشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائم جعفری نے انجام دیئے، کنونشن کا آغاز قاری علی حمزہ نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا، علی مہدی نقوی، حسین نگری، طاہر بلتستانی، آصف علی، ساجن علی اور برادر میثم نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، شرکاء کنونشن سے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی اور مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تبلیغات علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب کے آخر میں وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا، کثرتِ رائے سے علی حیدر کاظمی کو برائے سال 2025-26ء کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان یاور علی کاظمی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔
کنونشن میں مجلسِ وحدتِ مسلمین آزاد کشمیر کے صدر علامہ یاسر سبزواری، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری شبر رضا رضوی، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، صدر عزاداری ونگ کراچی رضی حیدر رضوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عسکری رضوی، ڈویژنل فلاح و بہبود سیکرٹری زین رضا، ڈویژنل مالیات سیکرٹری محمد عباس، ڈویژنل رابطہ سیکرٹری علی نئیر، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے رہنماء علی رضا لیلانی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کے نائب صدر سید اسد حیدر شاہ بخاری، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے رہنماء رضا زیدی، قنبر، کمیل، جعفریہ یوتھ پاکستان صوبۂ سندھ کے ناظم ساجد علی، ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے صدر علامہ ملک غلام عباس، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر احسن عباس، عزاداری ونگ ضلع شرقی کے صدر حسن کاظمی، دیگر ملی تنظیمات کے نمائندگان سمیت ٹاؤن صدور و ممبران نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وحدت یوتھ پاکستان پاکستان کے مرکزی مسلمین پاکستان ایم ڈبلیو ایم جنرل سیکرٹری ڈویژنل صدر کراچی کے کے صدر
پڑھیں:
کمیٹیاں بلدیاتی اداروں پر عوام کا دباؤ بڑھائیں گی‘ وجیہہ حسن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں بلدیاتی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں پر عوام کے دباؤ کو بڑھائیں گی۔ جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ہر یوسی میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہ الفلاح پارک بلاک ایچ میں یوسی 7 حیدری اور یو سی 1 پاپوش نگر میں عوامی کنونشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے جن میں جماعت اسلامی کے ممبرز کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حیدری کے کنونشن میں ناظم علاقہ ضیاء الدین جامعی، مشیر الاسلام، یو سی چیرمین عاطف بقائی، اور کونسلرز زید قریشی، آمین خان نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں یو سی 6 خاموش کالونی، گلبہار میں بھی الگ عوامی کنونشن ہوا جس سے سیکرٹری ضلع وسطی سہیل زیدی نے خطاب کیا جبکہ مولانا ساجد انور نے درس قرآن دیا۔ امیر ضلع وسطی سید وجیہہ حسن نے اپنے خطاب میں عوامی کمیٹیوں کی اہمیت اور غرض و غایت بیان کی اور جماعت اسلامی کے علاقائی نظم اور بلدیاتی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین عاطف بقائی نے کارکردگی پیش کی۔ ممبرز نے سیوریج، پانی، اسٹریٹ لائٹ، صفائی ستھرائی کی عوامی کمیٹیوں کے لیے اپنے نام پیش کیے۔ کنونشن کے آخر میں فلسطین، غزہ اور صمود فلوٹیلا کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔