چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ(سی ایس سی ای سی) کی پاکستان شاخ نے اسلام آباد میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ سامان عالمی یوم اطفال اور مرکز کے قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں عطیہ کیا گیا۔
یہ عطیہ اسلام آباد چائنہ-پاکستان یوتھ ون ہارٹ سٹیپ اینڈ کیور ہوم(آئی سی او ایس ایچ) کو دیا گیا۔ یہ غیر منافع بخش فلاحی مرکز ہے جو دور دراز کے علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے غریب بچوں اور مریضوں کو مفت رہائش، خوراک، طبی امداد اور تعلیمی سہولیات فراہم کرتا ہے۔عطیہ کئے گئے سامان میں تعلیمی مواد، کھیلوں کا سامان، خوراک، کپڑے اور گھریلو اشیاء شامل تھیں جس کا مقصد مرکز میں رہائش پذیر بچوں کی زندگی اور سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانا تھا۔
سی ایس سی ای سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وانگ یاؤ دونگ نے تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بنیادی شہری سہولیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داریوں کے لئے کمپنی کے دیرینہ عزم پر زور دیا۔وانگ نے کہا کہ یہ اشیاء بظاہر قیمت میں معمولی ہوسکتی ہیں لیکن یہ ہمارے عملے کی پاکستانی بچوں کے لئے گہری ہمدردی اور محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔
چین کے سفارت خانے کے منسٹر قونصلر یانگ گوانگ یوآن نے بھی تقریب میں شرکت کی اور آئی سی او ایس ایچ کو عوامی سطح پر تعاون کی قابل تقلید مثال قرار دیا۔یانگ نے کہا کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ چینی اداروں اور آئی سی او ایس ایچ کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ظاہر کرتا ہے کہ ہمدردی کے بیج کیسے مضبوط درخت کی شکل اختیار کرسکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، بلاول بھٹو وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن پانی کے مسئلے پر بھارت سے بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج بھارت جب تک دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے مسلمانوں پر تشدد کریگا، امن نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلاحی مرکز بچوں کے
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔