ہوائی اڈوں ،ایئربیسز کےگردونواح دفعہ 144 نافذ ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
قیصر کھو کھر: ہوائی اڈوں ،ایئربیسز کےگردونواح 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،دفعہ 144 کے تحت کبوتربازی، آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی،ڈرون/ لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا۔اطلاق پاک فضائیہ کی تمام ایئربیسز ،ہوائی اڈوں کے گردونواح ہوگا۔فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کےلئے کیا گیا۔مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ ،فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
سیکرٹری داخلہ نے پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائیں۔احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ایئرپورٹس وگردونواح صفائی انتظام یقینی بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟