بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ اور قلات میں دو کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، جو مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی۔ جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا۔ جہاں "فتنہ الہندوستان" کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔ جس میں 2 مبینہ دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسی "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کارروائیوں میں ا ئی ایس پی ا ر مبینہ دہشتگرد کیا گیا
پڑھیں:
وزیراعظم کا قلات میں سیکیورٹی آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں سیکیورٹی آپریشن میں گزشتہ دو روز میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیراعظم نے کہا معصوم شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پاکستان کی سالمیت کے دشمن فتنہ الہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے پر عزم ہے،
پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان