کراچی میں عید الاضحیٰ پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے چھوٹے اور بڑے جانوروں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، عید قرباں جیسے جیسے قریب آرہی ہے جانوروں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

اس مرتبہ عید الاضحیٰ پر گذشتہ برس کی نسبت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 50 سے 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مویشی منڈیوں میں کم وزن کی بچھیا کی ایک لاکھ روپے تک دستیابی انتہائی مشکل ہوگئی ہے، بچھیا کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار اور بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے کوئی میکنزم موجود نہیں ہے، ہر بیوپاری اپنی مرضی کی قیمت مانگ رہا ہے۔ بیوپاریوں اور گاہگوں میں سودے بحث و مباحثہ کے بعد طے ہو رہے ہیں۔

مویشی کے بیورپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کو پالنے کی لاگت، ٹرانسپورٹیشن، ٹیکسز اور دیگر وجوہات کی بناء پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوش روبا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نے رواں عید قربان کے لیے جانوروں کی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی۔

قربانی کے جانوروں کے بیوپاری کاشف قریشی نے بتایا کہ عید الاضحیٰ پر ہر صاحب حیثیت مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرے تاہم اس عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں گذشتہ برس کی نسبت ایک اندازے کے مطابق 50 سے 70  فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ کی کئی وجوہات ہیں جن میں پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع جہاں مویشوں کی بڑی منڈیاں ہیں وہاں بڑے بیوپاری مہنگے جانور فروخت کر رہے ہیں۔ ان مویشی بیوپاریوں کا دعویٰ ہے کہ مویشیوں کو چارے کے اخراجات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ جانوروں کے پالنے کے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بڑھ گئیں ہیں۔

بڑے بیوپاریوں سے درمیانے درجے کے بیوپاری جانور خرید رہے ہیں۔ ان کو کراچی لانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن اور ٹیکسز کی ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹیشن کے کرایوں میں بھی 50 سے 60 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ان تمام مراحل کے بعد جب جانور کراچی کی مویشی منڈیوں میں پہنچ رہے ہیں تو ان منڈیوں میں جگہوں کی الاٹمنٹ، کھانے پینے اور دیگر متفرق اخراجات ہیں۔ ان تمام اخراجات کے بعد بیوپاری اپنا منافع رکھنے کے بعد قربانی کے جانور فروخت کر رہے ہیں۔

مویشیوں کے بیوپاری یہ سمجھتے ہیں کہ کراچی میں ان کو اچھا منافع مل جائے گا۔ اس لیے بیوپاری چھوٹے اور بڑے قربانی کے جانوروں کی منہ مانگی قیمتیں مانگ رہے ہیں۔ شہر میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں یکسانیت نہیں ہے، جانوروں کی قیمتوں کو طے کرنے کے لیے سرکاری سطح پر کوئی میکنزم نہیں ہے۔ ہر بیوپاری اپنی مرضی کے مطابق گاہگوں سے اپنے جانور کی قیمت طلب کر رہا ہے اور ہر بیوپاری کی کوشش ہوتی ہے کہ چھوٹے جانور پر 15 سے 50 ہزار سے زائد اور بڑے جانور پر 50 سے 2 لاکھ یا اس سے زائد تک منافع مل جائے۔ انہوں نے بتایا کہ جانور کی قیمت اس کی نسل، خوبصورتی اور وزن کو دیکھ کر طے کی جاتی ہے۔

جانوروں کے بیوپاری عارف قریشی نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 13 مقامات پر سرکاری منڈیاں ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں جانور فروخت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم گائے بچھیا اور اونٹ کی فروخت کا کام کرتے ہیں، بڑے جانوروں کی قیمتیں مہنگی ہونے کی وجہ سے متوسط طبقے کے لیے قربانی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ گذشتہ برس کم وزن کی بچھیا ایک لاکھ روپے سے کم میں فروخت ہوئی تھی تاہم یہی جانور اب ایک لاکھ روپے میں دستیاب نہیں ہے۔ کم وزن اور اوسط نسل کی بچھیا اور گائے کی کم از کم قیمت ایک لاکھ 40 ہزار سے شروع ہو رہی ہے۔ درمیانے وزن کی گائے اور بچھیا کی قیمت 2 لاکھ سے 3 لاکھ یا اس سے زائد روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ زائد وزن کی بچھیا اور گائے کی قیمت 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے۔ طبقہ اشرافیہ کے لیے مہنگے جانور 12 لاکھ سے 20 لاکھ یا اس سے زائد قیمت میں دستیاب ہیں۔

عارف قریشی نے بتایا کہ اس وقت منڈیوں میں بڑے جانوروں کی خریداری شروع ہوگئی ہے، شہری شام اور رات کے اوقات میں منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ شہریوں کا رجحان یہ ہے کہ وہ  درمیانے وزن کی بچھیا کم از کم دو لاکھ روپے تک خرید لیں، شہریوں اور بیوپاریوں میں سودے کافی بحث و مباحثہ کے بعد طے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے بڑے جانور فروخت ہو رہے ہیں۔

بکرے کے بیوپاری سیف الدین نے بتایا کہ کراچی میں بکرے پنجاب کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں سے فروخت کے لیے لائے گئے ہیں۔ بکرے مختلف نسل اور وزن کے ہیں جن کی قیمتیوں میں گذشتہ برس کی نسبت 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ برس درمیانہ وزن کا بکرا 30 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوا اب یہی بکرا 50 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔ بکرے کی قیمت 40 ہزار روپے سے شروع ہوکر 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ہر شخص اپنی مالی حیثیت کے مطابق قربانی کے لیے بکرے خرید رہا ہے۔ شہریوں کی کوشش ہے کہ وہ قریبی علاقے سے بکرے خرید لیں۔

دنبہ اور بھیڑ فروخت کرنے والے بیوپاری راشد سلیم نے بتایا کہ بھیڑ اور دنبہ 40 ہزار سے لیکر 2 لاکھ روپے یا اس سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ان کی قیمت بھی وزن، خوبصورتی اور نسل کو دیکھ کر طے کی جاتی ہے۔

اونٹ کے بیوپاری ابراہیم دین نے بتایا کہ اونٹ زیادہ تر سندھ کے مختلف اضلاع سے فروخت کے لیے کراچی لائے گئے ہیں تاہم اونٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اونٹ کی قیمت تین لاکھ یا اس سے زائد ہے، اونٹ کی قربانی محدود ہوتی ہے لیکن گذشتہ دو برسوں میں اونٹ کی قربانی کے رجحان میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ناظم آباد کے رہائشی سعید الظفر نے بتایا کہ اس عید الاضحیٰ پر قربانی کے لیے بچھیا اور گائے کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ گذشتہ برس جو بچھیا ڈیڑھ لاکھ کی خریدی تھی وہ اس مرتبہ میں نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے میں لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کے تعین کے لیے میکنزم طے کرنا چاہیے۔

صدر کے رہائشی آصف عباسی نے بتایا کہ اس عید الاضحیٰ پر بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتیں بہت بڑھا دی ہیں۔ ہر بیوپاری اپنی مرضی کی قیمت طلب کر رہا ہے اور حکومتی سطح پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، میں نے جو بکرا گذشتہ برس 35 ہزار کا خریدا تھا اس عید قرباں کے لیے 60 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں لاکھ یا اس سے زائد انہوں نے بتایا کہ قربانی کے جانور میں فروخت ہو پر قربانی کے ہزار روپے سے کے بیوپاری عید الاضحی منڈیوں میں ہر بیوپاری ہو رہے ہیں بڑے جانور کراچی میں بچھیا اور گذشتہ برس لاکھ روپے روپے میں ایک لاکھ ہوگیا ہے اضافہ ہو کے مختلف اونٹ کی شروع ہو نہیں ہے کے لیے رہا ہے کے بعد

پڑھیں:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات نے جمعہ 31 اکتوبر کو نومبر 2025کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمتوں میں اوسطاً 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔ اعلان کے مطابق سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم ( تقریباً 212 روپے ) فی لیٹر تھی جو نومبر میں کم ہو کر 2.63 درہم ( تقریباً 201 روپے) فی لیٹر کردی گئی ہے یعنی 11 روپے کی کمی ہوئی ہے۔اسی طرح اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم ( تقریباً 203 روپے) فی لیٹر سے کم ہو کر 2.51 درہم ( تقریباً 192 روپے )فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔اسی طرح ای پلس پیٹرول اکتوبر میں 2.58 درہم ( 197 روپے ) فی لیٹر تھا جو نومبر میں کم ہو کر 2.44 درہم ( تقریباً 187 روپے ) کردیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذالعمل ہیں۔ اماراتی وزارتِ توانائی کے تحت فیول پرائس مانیٹرنگ کمیٹی ہر ماہ عالمی منڈی میں تیل کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نرخوں کا تعین کرتی ہے، جس میں تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ