سیکنڑوں کلومیٹرز مفت میں بری، بحری اور فضائی سفر کرنے والا سیہ بالآخر پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ایک سیہ (خارپشت) نے کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں سیر کرتا رہا تاہم تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کے سفر کے بعد اس کی اس حرکت کا پتا لگا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟
برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔
انٹیرئیر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹراسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ کیا جاتا ہے لیکن ہوائی جہاز میں سیہ کی موجودگی ایک منفرد صورتحال تھی۔
انٹیرئیر وائلڈ لائف نے کہا کہ ملبے کی بازیابی کرنے والی ایک کمپنی نے تباہ شدہ طیارے کو میکنزی سے کیلونا تک پہنچایا جو کہ تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹرز بنتا ہے جس کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر استعمال کیے گئے۔
مزید پڑھیے: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا
جب کیلونا میں ملبے کو اتارا جا رہا تھا تب پتا چلا کہ پائلٹ کی سیٹ کے نیچے ایک سیہ چھپا بیٹھا ہے۔
وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اپنے معاون ویٹرنریرین کی مدد سے ہم نے انجیکشن کے ذریعے سیہ کو ہلکاسا بے ہوش کیا اور پھر ہم نے اسے کچھ منٹ بعد بازوؤں سے پکڑ کر آہستہ سے سیٹ کے نیچے سے باہر نکالا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سیہ کو کمبل ڈال کر نہیں پکڑا تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
ریسکیو گروپ جنگلی حیات کے حکام سے رابطے میں ہے تاکہ پورکیوپین کو دوبارہ جنگل میں چھوڑنے کے لیے بہترین جگہ کا تعین کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برٹش کولمبیا خارپشت سفر کا شوقین سیہ سیہ کینیڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برٹش کولمبیا سفر کا شوقین سیہ سیہ کینیڈا وائلڈ لائف کے لیے
پڑھیں:
لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:پولیس نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس میں دوست نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کر دیا، ملزم ایک دن پہلے گھر میں داخل ہوا تھا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ رکھا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مقتول 32 سالہ حسن کی لاش دروازے توڑ کر کمرے سے نکالی گئی۔
لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا، ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹ رکھی تھی اور کمرہ اندر سے لاک کر رکھا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔