73 سالہ شخص کے مکے میں ہتھوڑے جیسی طاقت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی 73 سالہ نسیم الدین کے مکے میں ہتھوڑے جیسی طاقت ہے۔
نسیم الدین نے 1 منٹ میں 150 اخروٹ توڑے تھے، اب 50 سکینڈ میں 163 اخروٹ توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
73 سالہ شخص یا یہ دوسرا عالمی ریکارڈ ہے، ان کا پورا خاندان ہی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہے۔
نسیم الدین کا بیٹا 125 ورلڈ ریکارڈ بنا چکا ہے جبکہ پوتا، پوتی اور بہو بھی گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کراچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ورلڈ ریکارڈ
پڑھیں:
غازی علم الدین شہید کا کارنامہ جرأت مند ی کا نشان ہے‘جماعت اہلسنت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،سید رفیق شاہ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری ودیگر نے غازی علم الدین شہید کے 96واں سالانہ یوم شہادت کی مناسبت سے کراچی کے مختلف مقامات پر منعقد محافل میں اپنے خطابات میں کہا کہ غازی علم الدین شہید کا کارنامہ جرات مند ی کا نشان ہے جس نے نہ صرف اپنے وقت کے مسلمانوں کو بیدار کیا بلکہ آج بھی ان کی قربانی ہمارے ایمان، غیرت اور حب رسول ؐکے اصولوں کی ایک مثال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غازی علم الدین کی زندگی کا اہم پہلو حضور خاتم النبیین سے والہانہ محبت اور عقیدت تھی۔ کوئی بھی مسلمان حضور نبی کریم ﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔گستاخ شاتم رسالت کو انجام تک پہنچانے کا واقعہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم تاریخی علامت ہے۔آج بھی ان کی شہادت کو ہر سال 31 اکتوبر کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کا اقدام مسلم قوم کے لیے ایک سبق ہے۔علماء کا مزید کہنا تھا کہ غازی علم الدین شہید کی قربانی آج بھی مسلمانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی جرات، غیرت اور حب رسول ?ﷺکا جذبہ نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔ ان کا کردار مسلمانوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے کہ کس طرح ایک فرد اپنے ایمان اور عقیدے کے لیے اپنی جان کی قربانی دے سکتا ہے۔