حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
حکومت نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت پنجاب بھر میں جوڈیشل اکیڈمی کے ذیلی کیمپس قائم ہوں گے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا ،بل کے تحت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں ترامیم کی جائیں گی۔بورڈ آف مینجمنٹ کے اختیارات کو وسیع کیا جائے گا،جوڈیشل اکیڈمی کا مین کیمپس لاہور میں قائم ہو گا،حکومت پنجاب بورڈ کی سفارش سے ذیلی کیمپس قائم کرے گی۔اکیڈمی ججز اور عدالتی عملے کی تربیت کیلئے بین الاقوامی معیار کا تعین کرے گی،بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ماڈل جیل میں نو عمر قیدیوں کیلئے سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اسکا مقصد نو عمر قیدیوں کو بالغ قیدیوں سے الگ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کے لئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے علیحدہ جیل تعمیر کی جائے گی۔ ماڈل جیل میں سکول اور پیشہ ورانہ تربیت کا مرکز بھی ہوگا۔ اس منصوبے پر 75 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ جس کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ سینٹرل جیل کے قریب نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر سریاب روڈ پر عارضی جیل قائم کی جائے گی، تاکہ نو عمر افراد کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔ محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق نو عمر قیدیوں کو بالغ مجرموں سے الگ رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔