آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ریوارڈ پروگرام کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس افسران کے لیے 34 ارب روپے کی انعامی اسکیم شروع کر رکھی ہے جس کے تحت اچھی کارکردگی والے افسران کو ہر ماہ 4 اضافی بنیادی تنخواہ دی جاسکتی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران اچھی کارکردگی والے ٹیکس افسران کو 48 بنیادی تنخواہ مل سکتی ہیں، آئی ایم ایف نے پوچھا ہے کہ اسکیم کے نفاذ کے بعد ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟ کیا افسران کا ایک دوسرے کو نامزد کرنے کا طریقہ کار درست ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انعامی اسکیم کے تحت 20 فیصد افسران کو اے سے ای گریڈ دیا جاسکتا ہے، کم از کم 20 فیصد افسران کو ای گریڈ دینا ضروری ہے، ای گریڈ افسران انعامی رقم کے حقدار نہیں ہیں، انعامی اسکیم میں آئی آر ایس کے 1200، کسٹمز کے 800 افسران اہل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے آئی ٹی، آڈٹ اور ڈیپوٹیشن پر آئے افسران انعامی اسکیم کے لیے اہل نہیں ہیں جبکہ گریڈ 16 اور نیچے والے گریڈ کے اہلکار بھی اسکیم سے باہر ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی آر ایس افسران کو پی او ایس سے ہر ماہ 40 ہزار روپے ہاؤس رینٹ کے لیے ملتے ہیں، پی او ایس نظام کے تحت ہر رسید پر ایک روپیہ ایف بی آر کو ملتا ہے، کسٹمز افسران کو جی ڈی سے ہر ماہ 40 ہزار روپے ہاؤس رینٹ کیلئے ملتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز فی جی ڈیز 250 روپے اپنے لیے وصول کرتا ہے، اس طرح کی اسکیم پیٹرولیم ڈویژن نے بھی شروع کر رکھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انعامی اسکیم آئی ایم ایف افسران کو ایف بی آر
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی
کراچی:
ملک بھر میں مون سون کے چوتھے اسپیل کے داخل ہونے کے بعد محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، تاہم موسم گرم و مرطوب جبکہ مطلع مکمل و جزوی ابرآلود رہے گا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
نمی کا تناسب زائد رہنے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
Tagsپاکستان