سیمنٹ کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) ملک سےسیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
(جاری ہے)
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں 8348000ٹن سیمینٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 6637000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا،مئی 2025میں 989000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال مئی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 922000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا،اپریل کے مقابلہ میں مئی میں سیمینٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر20فیصدکی نموریکارڈکی گئی،اپریل میں 826000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیمنٹ کی برآمدات مالی سال
پڑھیں:
خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتب فکر کو دعوت نامے ارسال کر دیئے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا تشویشناک ہے، مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، ہم سب کو اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا۔