بلوچستان لائف لائن ہے، فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
---جیو نیوز گریب
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کی عدم استحکام کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی بیانیے کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی سے کامیابی ملی، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر محاذ پر پاکستانی کو کامیابی عطا کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عسکری ہی نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست دی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ٹیم نے بھی جانفشانی میں کام کیا، وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور فیک نیوز کا سہارا لیا، پاکستانی میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے بھرپور اتحاد اور یک جہتی کا مظاہرہ کیا، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیے اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن بلوچستان سے پکڑا گیا۔ افواج پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارتی دہشت گردی کینیڈا، امریکا اور آسٹریلیا تک پہنچ چکی ہے، دوسرے ملکوں میں دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، بھارت نے دہشت گردی کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ بنالیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر بھارت جشن منارہا تھا، جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا نے دہشت گردوں کو خصوصی کوریج دی، خضدار میں دہشت گردی کے واقعہ میں معصوم بچوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نریندر مودی نے 1971ء میں مکتی باہنی کی حمایت کا اعتراف کیا، مودی بار بار اپی تقاریر میں بلوچستان کا نام لے رہا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے، ہر فورم پر شکست کے بعد بھارت جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کر رہا ہے، پہلگام واقعہ پر پاکستان نے غیر جانبدارانہ، شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا بلوچستان پاکستان کی لائف لائن ہے، امن و استحکام کا عمل آگے بڑھائیں گے، روایتی جنگ کی طرح بھارتی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی، بھارت کا گمراہ کن پروپیگنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
بلوچستان، کیچ میں آئی ای ڈی دھماکےمیں کیپٹن سمیت 5 جوان شہید،کلیئرنس آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید جبکہ کلیئرنس آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں 15 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں پاک دھرتی کے پانچ بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں کیپٹن وقار احمد ، نائیک اسمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی نیٹ ورک ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ، ملک کو بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔