راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں آپریشن بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

"ثنا یوسف کا "قاتل رینٹ پر فارچونر گاڑی لے کر فیصل آباد سے اسلام آباد آیا، خود کو لینڈ لارڈ کا بیٹا بتاتا اور گاڑی کا۔ ۔ ۔" تہلکہ خیز دعویٰ 

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دتہ خیل میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

"ثنا یوسف کا قتل، مختلف شہروں میں 11چھاپے، 37لوگوں سے تفتیش، گرفتار ملزم پہلے بھی ملاقات کی کوشش کرچکا: پولیس

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی، بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم خوارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، بھارتی سپانسرڈ خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں خوارجیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔
 

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی، آئی جی اسلام آباد کا تہلکہ خیز دعویٰ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان سکیورٹی فورسز خاتمے کیلئے خوارجی دہشت خوارج کے

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار