آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔
محمد حارث کی لمبی چھلانگ بیٹنگ میں 210 درجے ترقی کے بعد 30 ویں نمبر پر آ گئے، ٹریوس ہیڈ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔
کوئی بھی پاکستانی بیٹر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، بابراعظم کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے وہ نویں سے 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیرہویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، حسن نواز 57 درجے بہتری کے بعد 46 واں نمبر پر آگئے ہیں۔
صائم ایوب 61 ویں اور سلمان آغا 76 ویں پوزیشن پر ہیں۔آل راؤنڈرز میں شاداب خان دس درجے ترقی کے بعد چودہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
باؤلرز میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن پر ہیں، حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
عباس آفریدی 18 درجہ بہتری کے بعد 21 ویں پوزیشن پر ہیں، شاہین آفریدی پانچ درجہ تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر آ گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ویں پوزیشن پر ویں نمبر گئے ہیں کے بعد

پڑھیں:

طالبعلم نے دریامیں چھلانگ لگادی،بچانے کیلئے بھائی بھی گودگیا

آزاد کشمیرکے ضلع جہلم ویلی میں چکوٹھی کے قریب درنگ کے مقام پر میٹرک کے طابعلم کاشف نے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہوکر دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
چھوٹے بھائی کو بچانے کے لئے بڑا بھائی وقاص بھی دریا میں کود گیا، دونوں بھائی دریائے جہلم کی بے رحم لہروں کی نذر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 اور علاقہ مکینوں نے تلاش شروع کردی۔
میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والے چکوٹھی کے قریبی علاقے درنگ کے ریائشی نوجوان کاشف کی ٹک ٹاک پر آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جو اس نے دریا میں چھلانگ لگانے سے ایک گھنٹہ قبل شیئر کی تھی۔
مجھے لگتاہے کہ میرے سارے خواب ادھورے رہ جائیں گے، پیاریو مجھے لگتا ہے کہ میری موت جوانی میں ہوگی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں نوجوانوں کی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
  • میٹرک: لاہور 1193 نمبرز کے ساتھ حرم فاطمہ، گوجرانوالہ سے 3 امیدواروں کا مشترکہ ٹاپ 
  • میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان ہو گیا
  • طالبعلم نے دریامیں چھلانگ لگادی،بچانے کیلئے بھائی بھی گودگیا
  • ٹی 20ن کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان پیچھے رہ گئے
  • دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ کون سا ہے اور درجہ بندی میں گرین پاسپورٹ کہاں کھڑا ہے؟
  • کراچی: بارہویں ہوم اکنامکس اور آرٹس ریگولر کے خصوصی امیدواروں کے نتائج کا اعلان
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بنگلا دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا