40 کروڑ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر ’مسٹر بیسٹ‘ شادی کے لیے پیسے ادھار لیں گے!
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
ایک اندازے کے مطابق ایک ارب امریکی ڈالر فی سیلیبریٹی کل مالیت ہونے کے باوجود 40 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پیسے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے اپنی منگیتر سے شادی کرنے کے لیے انہیں خاندان کی جانب سے مالی معاونت درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کون ہیں؟
مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے جن کا کہنا ہے کہ اپنی منگیتر اور کنٹینٹ کریئٹر تھیا بوائسن سے شادی کے لیے فنڈز کے لیے انہیں اپنے خاندان کے تعاون کی ضرورت ہے۔
ایسے پیسے کا اچار ڈالنا ہے؟ایکس پر اپنی ایک پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ میرے پاس ذاتی طور پر بہت کم رقم ہے کیونکہ میں پیسہ دوبارہ انویسٹ کر دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ میں واقعی میں اپنی آنے والی شادی کی ادائیگی کے لیے اپنی ماں سے ادھار لے رہا ہوں لیکن کاغذات پر میرے کاروباروں کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
مسٹر بیسٹ صرف سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرتے ہیں جہاں ان کی ویڈیوز میں اکثر اشتعال انگیز اسٹنٹ اور بڑی رقم کے تحفے دکھائے جاتے ہیں بلکہ وہ ریئلٹی مقابلہ سیریز بیسٹ گیمز کے میزبان بھی ہیں جس نے اپنے پہلے سیزن کے فاتح کو ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا تھا۔
مزید پڑھیے: میکسیکو نے معروف یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ سے معاوضے کا تقاضا کیوں کیا؟
ان کے سوشل میڈیا اسٹارڈم کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ مسٹر بیسٹ کو اپنی شادی کے لیے ’پیسوں کی اشد ضرورت ہے‘ کیونکہ تقریب کے انتظامات ان کی والدہ کی مالی مدد سے کیے جا رہے ہیں۔
تھیا بوائسن سے ملاقات اور منگنیمسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن سے سنہ 2022 میں ملاقات ہوئی تھی جب وہ اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہے تھے۔ اس جوڑے نے تقریباً ایک ماہ بعد ڈیٹنگ شروع کی اور اپریل 2022 میں کڈز چوائس ایوارڈز میں جوڑے کے طور پر جلوہ افروز ہوئے۔
مزید پڑھیں: معروف یوٹیوبر مسٹربیسٹ نے منگنی کر لی، تصاویر وائرل
دونوں مواد کے تخلیق کاروں کی عمر 27 برس ہے۔ انہوں نے سنہ 2024 میں کرسمس کے دن منگنی کی تھی۔ اس وقت انہوں نے اپنی شادی کے پلان پر بھی روشنی ڈالی یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بڑے دن کو اسپاٹ لائٹ سے کیسے دور رکھنا چاہتے ہیں۔
شادی جزیرے پر کریں گےمسٹر بیسٹ نے لوگوں کو بتایا کہ میں اتنی چھٹیاں نہیں لوں گا کیونکہ میں کام میں بیحد محنت کرتا ہوں۔
تھیا بوائسن نے بتایا کہ وہ ایک جزیرے پر شادی کے بندھن میں بندھنے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مسٹر بیسٹ کے کس سوال پر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے ان شااللہ کہا؟
انہوں نے کہا کہ ہم بہت دھوم دھام سے شادی نہیں کریں گے اور تقریب میں بس خاندان کے قریبی افراد اور دوست ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیر ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ تھیا بوائسن مسٹر بیسٹ کی شادی معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیر ترین یوٹیوبر مسٹر بیسٹ تھیا بوائسن مسٹر بیسٹ کی شادی معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ یوٹیوبر مسٹر انہوں نے شادی کے کہ میں کے لیے
پڑھیں:
اداکارہ مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش بتا دی؛ مداح حیران رہ گئے
اپنی بے ساختہ اداکاری سے برسوں تک مداحوں کے دل پر راج کرنے والی مرینہ خان نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرکے سب کو حیران کردیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ مرنے سے پہلے آپ کون سی چیز آزمانا چاہیں گی جو آپ نے پہلے کبھی نہ کیا ہو؟
جس کے جواب میں اداکارہ مرینہ خان نے برجستہ پوچھا کہ کیا میں سچ بتادوں ؟ آپ اُسے کاٹ تو نہیں دیں گے، کیوں کہ زرا عجیب سی بات ہے۔
جب میزبان نے یقین دلایا کہ ان کا جواب من و عن ایسا ہی جائے گا جیسا آپ کہیں گی۔ جس پر مرینہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں ایک بار ڈرگز آزمانا چاہتی ہیں۔
مرینہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف یہ جاننا چاہتی ہیں کہ لوگ نشے کے پیچھے اتنے دیوانے کیوں ہوتے ہیں۔ اس میں ایسی کیا کشش ہے جو انھیں اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انھیں کسی نے بھنگ پینے کا مشورہ بھی دیا تھا کہ لیکن میں نے خوف کی وجہ سے کبھی ٹرائی نہیں کیا، البتہ قریبی دوست احباب ہوں تو آزمایا جا سکتا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu