شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے حالیہ ضمنی انتخاب کو بدترین دھاندلی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے سمبڑیال کے حالیہ ضمنی انتخاب کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نتائج مسترد کرتے ہیں، پنجاب میں پرامن احتجاج کریں گے، الیکشن سے قبل اور دوران منظم انداز میں غنڈہ گردی، بدمعاشی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا بازار گرم رہا، ہم نے ان کی جعلی جیت کو بھی ہار میں بدل دیا، قوم جاگ چکی ہے اوراب اپنے حق کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کو آگے بڑھنے دیں اور عوام کو اُن کے نمائندے خود چننے کا حق دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ الیکشن کا ایک طریقہ کارہوتا ہے، سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی ہوئی، پی پی 52 میں حکومت نے دھاندلی کی انتہا کردی، سمبڑیال پولنگ اسٹیشن پر انتہا کہ بدمعاشی اورغنڈا گردی ہوئی، عالیہ حمزہ اور ان کی ٹیم نے وہاں احتجاج کیا، الیکشن کے کسی نظام کو فالو نہیں کیا گیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پولیس نے اس الیکشن میں بے حسی کی انتہا کر دی، پولیس نے صرف پی ٹی آئی کے ووٹرز کو کیمپ سے باہر نکالا، پورے پورے بیلٹ باکس پولیس اٹھا کر لے گئی، پولیس کا رویہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ اچھا نہیں تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے
پڑھیں:
حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی، ہٹیاں بالا، چناری، بنی حافظ میں حالیہ بارشوں کے متاثرین، یتیم، بیوہ، معذوروں سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم کیا گیا، متاثرین کا مسلح افواج پاکستان، حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کے تعاون کا شکریہ، زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک فوج خدمت خلق کے لیے بھی کوشاں، چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے فلاحی ادارے کے تعاون سے انسانی ہمدردی کے تحت سیکڑوں مستحق، ضروت مند خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، چکوٹھی کھلانہ ویلی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مستحقین میں پاک فوج نے گھریلو استعمال کی اشیاء سمیت اشیاء خوردونوش بھی تقسیم کیں، چکوٹھی سیکٹر میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ کے افیسران سمیت فلاحی ادارے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مستحقین غریب افراد نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے چکوٹھی، کھلانہ ویلی کے عوام کا ساتھ دیا جس پر ہم تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاک فوج کی جانب سے دکھی انسانیت کی خدمت کو قابل ستائش کاوش قرار دیتے ہوئے چکوٹھی سیکٹر کے کمانڈنگ آفیسر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے مستحق افراد نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاک فوج آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے گی، مستحقین، غریب افراد نے پاک فوج اور فلاحی اداروں کو ڈھیروں دعائیں دیں،
دریں اثناء حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے تعاون سے ضلع جہلم ویلی کے دیگر علاقوں چناری، بنی حافظ اور ہٹیاں بالا میں بھی سیکڑوں خاندانوں کو راشن اور ضروریات زندگی کی اشیاء مہیا کی گئیں، مستحق افراد نے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف کا بھی دلی شکریہ ادا کیا۔ مستحق افراد نے کہا کہ ہم ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف نے یونین کونسل سیناں دامن کو شامل کیا، یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ مستحق افراد رہ گئے ہوں اس کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی لسٹ مرتب کر کہ ذمہ داران تک پہنچائی جائے تاکہ مستقبل میں ان افراد کو شامل کیا جائے۔ حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بہترین انداز میں ڈیٹا بنایا اور مستحق افراد کو باعزت طریقے سے راشن اور ضروری اشیاء مہیا کیں، مستقبل میں ہم امید کرتے ہیں حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور پی پی اے ایف یونین کونسل سیناں دامن سمیت ضلع جہلم ویلی بھر کے لیے بہترین پراجیکٹس فراہم کرے گی۔