WE News:
2025-07-25@02:12:04 GMT

افغان تعصب

اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT

گزشتہ ماہ 7 مئی کو جب انڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں سکتے سے دوچار تھا تو افغانستان سے ایک تعصب بھری ٹویٹ ہوئی۔ اس ٹویٹ میں کہا گیا:

’ہندوؤں اور پنجابیوں کے سیاسی جھگڑے کی کوئی مذہبی حیثیت نہیں ہے۔ پنجابی کوشش کریں گے کہ جہاد کے نام پر پختونوں کو اکسائیں۔‘

یہ ٹویٹ افغانستان کے ایک ایسے ملا کی تھی جس کے نام کے ساتھ ہی ’ضعیف‘ کا لاحقہ لگا ہوا ہے۔ امام غزالی نے لکھا ہے، نام کا شخصیت پر اثر پڑتا ہے۔ سو اس ٹویٹ نے ثابت کیا تھا کہ امام غزالی نے کم از کم اس افغان ملا کی حد تک تو ٹھیک ہی لکھا ہے۔ ان کی اس نام نہاد رائے کا ضعف دیکھیے کہ ایک فریق مذہبی اٹھایا تو دوسرا لسانی۔ ایسی پستی تو کبھی انڈین ہندوؤں نے بھی نہ دکھائی تھی۔ وہ جب پاکستان اور انڈیا کی بجائے مذہبی ریفرنس استعمال کرتے ہیں تو ہندو اور مسلمان ان کا حوالہ دیتے ہیں، نہ کہ ہندو اور پنجابی کا۔ سو پہلا سوال تو یہی ہے کہ ملاضعیف نے پاکستان یا مسلمان کی بجائے پنجابی ترکیب کیوں برتی؟ کیا اسے پاکستان کے پنجابیوں سے کوئی مسئلہ ہے؟

ایسا قطعاً نہیں ہے۔ آپ شاید حیران ہوں مگر ہر افغانی ہر پاکستانی کو پنجابی ہی قرار دیتا ہے۔ خود ہم نے ذاتی طور پر 40 سال تک ان کی یہ بکواس سن رکھی ہے کہ اچھی بھلی رواں پشتو میں بات ہو رہی ہوتی ہے کہ ان میں سے کوئی اجنبی پوچھ بیٹھتا کہ ہم کہاں کے ہیں؟ جب ہم خیبرپختون خوا کا بتاتے تو ان کا فوری ردعمل ہوتا

’اچھا پنجابی ہو !‘

ہم چونکہ لگ بھگ 40 سال ذاتی طور پر افغانستان میں کسی نہ کسی شکل میں انوالو رہے ہیں، سو ذاتی تجربے کی بنیاد پر پورے اعتماد کے ساتھ بتا دیں کہ یہ پاکستانی اقوام میں سے سب سے زیادہ پاکستانی پختونوں سے نفرت کرتے ہیں۔ جس کی کئی وجوہات میں سے سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی پختون بیلٹ کسی زمانے میں افغانستان کا علاقہ تھا جو برطانیہ نے قبضہ کرلیا تھا۔ اس قبضے کو افغانستان نے نہ صرف یہ کہ ڈیورنڈ لائن معاہدے تحت قبول کرلیا تھا بلکہ آگے چل کر بے چوں و چرا اسے رینیو کرکے اس علاقے کے لوگوں کو بالکل ہی بھلا دیا تھا۔ اس سے یہاں کے پختونوں میں افغانستان کے خلاف نفرت ہی پیدا نہ ہوئی بلکہ انہوں نے طے کرلیا کہ یہ اب آنے والے وقت میں کسی بھی صورت افغانستان کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جواباً افغانی پختونوں نے انہیں ’پنجابی‘ پکارنا شروع کردیا۔

اگر آپ یاد کیجیے تو 1947 میں بٹوارے کے وقت برطانیہ نے صوبہ سرحد کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کروانے کے لئے ریفرنڈم کروایا تو اس میں صرف انڈیا اور پاکستان کی آپشنز دی گئیں اور صوبہ سرحد کے لوگوں نے اس پر کوئی اعتراض نہ کیا۔ باچا خان کی صورت یہ آواز تو موجود تھی کہ پختونستان کی آپشن بھی رکھی جائے مگر افغانستان کو بطور آپشن رکھنے کی کوئی آواز نہ تھی۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ خود باچا خان بھی افغانستان پر تین حرف بھیج چکے تھے۔ صرف باچا خان ہی نہیں بلکہ آج 75 سال بعد بھی صورتحال یہ ہے کہ ’لر و بر‘ کا چورن بانٹنے والا منظور پشتین بھی افغانستان سے صرف مال پانی بٹورنے پر ہی یقین رکھتا ہے اس کا حصہ بننے کو وہ بھی تیار نہیں۔

افغان پشتونوں کا پاکستانی پختونوں پر دوسرا بڑا غصہ اس بات کا ہے کہ ایک زمانے میں افغانستان کا تعارف ایک پشتون ملک کا تھا۔ لیکن آج دنیا میں پشتون آبادی والے 2 ممالک ہیں۔ اور جب سوال ہوتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ پختون آبادی والا ملک کونسا ہے؟ تو درست جواب افغانستان نہیں بلکہ پاکستان ہوتا ہے۔ اور فرق اتنا بڑا ہے کہ افغانستان میں پشتون آبادی ایک کروڑ 70 لاکھ ہے جبکہ پاکستان ساڑھے 4 کروڑ پختونوں کا وطن ہے۔ پھر ایک اور اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ پختون تہذیب میں علم و فن کی نسبت سے جتنے بھی لیجنڈری نام ہیں ان کا تعلق تاریخی طور پر پاکستان والی بیلٹ سے رہا ہے۔ مثلاً آپ صرف شاعری میں ہی 3 نام دیکھ لیجیے۔ خوشحال خان خٹک، رحمان بابا اور غنی خان تینوں کا آبائی علاقہ پاکستان میں ہے۔

ذکر چل ہی نکلا ہے تو یہ صراحت بھی بے جا نہ ہوگی کہ پاکستان کے ابدالی اور غوری میزائلوں کی نسبت کو افغان نسبت سمجھنا ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ یہ نسبت عین پاکستان کی پختون بیلٹ کی طرف ہے۔  ذرا اس کا تاریخی تناظر بھی سمجھ لیجیے۔  غزنوی، ابدالی اور غوری کی اس خطے میں شہرت ہندوستان پر حملوں کی ہے۔ ذرا غور کیجیے آج کی تاریخ میں کون سے پختون انڈیا کے حامی اور کون سے اس کے دشمن ہیں؟ کیا ابھی پچھلے ماہ نظر نہیں آگیا کہ کون سے پختون تھے جو انڈیا کے خلاف صف آراء تھے اور کون سے پشتون تھے جن کا ملا صدر خفیہ دورے پر دہلی پہنچا ہوا تھا؟ اور وہ کون تھا جو 10 مئی کو انڈین وزیر خارجہ جے شنکر کو فون پر ٹکوری تسلیاں دے رہا تھا ؟ کیا یہ مخلوق ابدالی اور غوری کی اولاد ہوسکتی ہے؟

یہ تو وہ لوگ ہیں کہ جب تقسیم ہند کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی رکنیت کا مرحلہ آیا تو افغانستان دنیا کا واحد ملک تھا جس نے پاکستان کی ممبرشپ کی مخالفت کی تھی۔ اور اس نے1948ء میں ہی پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے ٹریننگ سینٹر قائم کر لیے تھے۔ جہاں سے اگلے 27 سال تک یہ پاکستان میں دہشتگردی کرواتے رہے۔ وہ تو خدا بھلا کرے ذوالفقار علی بھٹو کا جو اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر افغانستان کی آگ افغانستان کی طرف ہی نہ لوٹائی گئی تو ہم مستقل جلتے رہیں گے۔ چنانچہ 1975ء میں انہوں نے احمد شاہ مسعود اور حکمت یار نامی افغان طلبہ کے ہاتھ میں ’جہاد کی ماچس‘ پکڑا دی۔ اور جب ان کے بعد جنرل ضیاء آئے تو انہوں نے وہ ماچس لے کر اس کی جگہ لائٹر مٹی کا تیل دیدیا۔ یوں سوویت یونین اور افغانیوں کے ہاتھوں پورا افغانستان خاکستر ہوگیا۔ جو رہی سہی کسر تھی وہ امریکا نے آکر پوری کردی۔ مگر ملاضعیفوں کو اب بھی عقل نہیں آئی۔

 وہ تو چین ایک ہاتھ میں ڈنڈا اور دوسرے ہاتھ میں گاجر لے کر کھڑا ہوگیا ہے تو یہ انسان بننے پر آمادہ ہوئے  ورنہ 10 مئی کو تو یہ جے شنکر کے گھنٹے سے لٹکے نظر آرہے تھے۔ پاکستان کو ان سے محتاط رہنا ہوگا۔ ان کی داڑھیوں اور پگڑیوں کے جھانسے میں آنا ایک سنگین غلطی ہوگی۔ یہ وہی ہیں جو حرم شریف میں عہد کرکے کابل پہنچتے ہی توڑ دیتے تھے۔ اور خون کی ندیاں بہایا کرتے تھے۔ گروپس بیشک الگ تھے، مگر نسل یہ وہی ہے۔ جو ان کا جتنا بڑا حاجی ہوتا ہے وہ اتنا ہی بڑا سود خور اور ہندوؤں کا یار ہوتا ہے۔اگر ان میں ذرا بھی دینداری یا خدا خوفی ہوتی تو شی جن پنگ کے کہنے پر فتوی جاری کرتے؟

حماقت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ محض پولیٹکل و ملٹری آڈر بھی تو جاری کرسکتے تھے۔ مگر عقل اپنے مقام سے کھسک کر وہیں پہنچ جائے جہاں کافور بادشاہ کی پہنچ گئی تھی تو پھر ملا کو فتوے والی ٹھرک بھی تو پوری کرنی ہوتی ہے۔ سو اب یہ ہمیشہ اس طعنے کے ساتھ جئیں گے کہ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ملحد ریاست کے حکم پر شرعی فتوی جاری کیا تھا۔ ایسے لوگ کس منہ سے یہ طے کرتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کی لڑائی کی کوئی مذہبی حیثیت نہیں؟

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رعایت اللہ فاروقی

افغان رعایت اللہ فاروقی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان رعایت اللہ فاروقی کہ پاکستان پاکستان کی انہوں نے کے ساتھ ہوتا ہے کون سے

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے۔ اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے موثر رہے گا۔
معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا، جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز پر اہم پیشرفت
  • پاکستان اور افغانستان کے مابین درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں کمی کا معاہدہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ، دستخط بھی ہوگئے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا
  • افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا