سرِعام پھانسی پر لٹکاؤ، فنکاروں کا ثنا یوسف کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔
https://www.instagram.com/p/DKgpJJwCSz3/
ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، لیکن بار بار انکار پر اس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔
https://www.instagram.com/p/DKgp3wfi6ho/اداکارہ ماہرہ خان، ماورا حسین، سجل علی، مایا علی، عمران عباس، فرحان سعید اور دیگر فنکاروں نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیا ہے اور قاتل کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ماورا حسین اور دورِفشاں سلیم نے معاشرے میں موجود زہریلی سوچ اور ڈراموں میں دکھائی جانے والی زبردستی کی محبت کو اس سانحے کی جڑ قرار دیتے ہوئے پروڈیوسرز، رائٹرز اور میکرز کیلئے اسے ویک اپ کال قرار دیا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DKg1YcsianZ/فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو انصاف فراہم کیا جائے اور اس ذہنیت کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں نے مجرم کو سرِعام پھانسی پر لٹکانے جیسی سخت سزا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا مطالبہ ٹک ٹاکر کیا ہے
پڑھیں:
سیلاب زدہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم بحال کروانے کیلئے ملالہ مدد کو آگئی
سٹی42: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی, بچیوں کے ھقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں سیلاب کے بع سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کے لئے کروڑوں روپے فنڈ مہیا کر دیا۔
ملالہ یوسفزئی نے سیلاب زدہ علاقوں کے سکولوں کی بحالی کیلئے ادارہ تعلیم وآگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالرکا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سے ایران جانیوالے زائرین کو اغوا کروانے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
ملالہ یوسف
Waseem Azmet